Author: احمد سلیم سلیمی

لکھاری بڑا بڑبولا ہوتا ہے۔ خیال اور جذبے کے اظہار کا ڈھنگ آئے تو بے تکان کہے جاتا ہے۔ اس کی سوچ، اس کا احساس، جب تک دماغ کی قید میں ہوں، ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ جب لفظ کے کومل پروں پہ سوار، کاغذ پہ اتر آتے ہیں تو قیامت ڈھاتے ہیں۔ لفظ بہت اہم ہیں۔ یہ اظہار کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ لفظ ہی کسی خیال کو، کسی جذبے کو زندگی کی تڑپ سے آشنا کراتے ہیں۔ ویسے تو لفظ ایک مجرّد شے ہے مگر زندگی کے رویے اور دل کے جذبے اس میں روح پھونک دیتے ہیں۔ پھر…

Read More

ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ قائداعظم قومی پرچم کے سامنے نہایت مغموم بیٹھے ہیں،ان کی آنکھوں میں گہری اداسی کے سائے ہیں۔اس شخص نے  قائد سےپوچھاکہ آپ اتنے اداس کیوں ہیں؟ہم نے تو پڑھا اور سنا ہے کہ آپ بڑے  بلند حوصلہ انسان تھے۔ قائداعظم نے ایک گہری سانس لی اور قومی پرچم پہ نظریں جما کر بولے۔یہ قومی پرچم دیکھ رہے ہو،اس میں سبز رنگ کا بڑا ٹکڑا ہے اور سفید رنگ کا چھوٹا،میں چاہتا ہوں ان رنگوں کی جگہ تبدیل کی جائےیعنی سفید رنگ کو بڑا اور سبز رنگ کو چھوٹا کر دیا جائے۔اس شخص نے…

Read More

نومل سے گزرتے ہوئے تقریباََ آخر میں راستہ ایک دم بائیں طرف مڑا۔یہ نلتر کی طرف جاتی سڑک تھی ۔ سورج بالکل ہمارے سر کے اوپر تھا۔دھوپ مچل رہی تھی اور گاڑی کی کھڑکیوں سے اندر لپک رہی تھی۔ساتھ ہی اوپر بلندیوں سے اترتی دبی دبی ہوا تھی۔جس میں ٹھنڈک ابھی زیادہ نہیں تھی۔ہاں اس ہو ا میں چیڑ،دیودار اور fir spruce(صنوبر کا درخت)کی خوشبو گھلی ملی تھی۔ راستے کے دائیں طرف ،اوپر بلندی سے گرتا پتھروں سے ٹکراتا ،نالے کا پانی تھا۔جس سے اٹھتا شور سرودِجاں فزا بنا ہوا تھا۔نالے سے آتی ہوا کی ٹھنڈک اندر ہمیں چوم رہی…

Read More

تعلیمی ادارے ، دانش گاہیں کم لگتے ہیں۔ے دلی،بے عقلی اور بے سمتی کے سانچوں میں ڈھالنے والے کارخانے سے زیادہ لگتے ہیں۔ اسلامی تاریخ کا ایک عظیم سلطان ملک شاہ سلجوق، گیارہویں صدی کا ترک بادشاہ گزرا ہے۔بغداد کا مدرسہ نظامیہ انہی کے دور میں، ان کے نہایت عالم فاضل وزیر نظام الملک طوسی نے تعمیر کروایا تھا۔یہ مدرسہ اسلامی تہذیب و تمدن اور علوم و فنون کا گہوارہ رہا ہے۔امام غزالی جیسی بے بدل ہستی نے وہاں درس دیا ہے۔مدرسہ نظامیہ کی تعمیر پر بے پناہ دولت صرف کی گئی تھی۔سلطان ملک شاہ سلجوق کو ان غیر معمولی…

Read More