Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»نوازشریف جذباتی ہوگئے
    کالم

    نوازشریف جذباتی ہوگئے

    اعظم خانBy اعظم خانمئی 25, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    گذشتہ روز نواز شریف  کو عدالت نے طلب نہیں کیا تھا۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خود عدالت پہنچے اور پورا دن عدالت میں گزارا۔ نوازشریف اس وقت جذباتی ہوگئے جب انہوں نے مریم نواز کو روسٹرم پر کھڑا دیکھا۔ کاغذ اور قلم اٹھایا اور کچھ لکھنا شروع ہوگئے۔ کچھ دیر بعد سماعت میں وقفہ ہوا تو وہاں پر موجود صحافیوں کو قریب بلا لیا۔ ہاتھ سے لکھے نوٹس پڑھ کر سنانا شروع ہوگئے۔  اب نوٹس لینے کی باری ہماری تھی۔ نوازشریف نے کہا یہاں ایک باپ کے سامنے اسکی بیٹی مقدمہ بھگت رہی ہے،میری بیٹی کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں اس کیس سے،یہ نوبت بھی آنی تھی کہ بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے، جس زمانے کا یہ کیس بھگت رہے ہیں اس وقت مریم کا سیاست سے دور دور تک تعلق واسطہ نہیں تھا، یہ اوچھی  قسم کی روایت قائم کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کا  لہجہ مزیدتلخ  ہوتا جارہاتھا۔ اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے  کہا جنہوں نے یہ روایت قائم کی ہے ،یہ سودا انکو بھی مہنگا پڑے گا۔ انتقام کی آگ کو اتنا پھلاؤ دیاگیا ہے کہ وہ لوگ بھی اس میں جھلس رہے ہیں جنکا حکومتی امور سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا ۔اس سے زیادہ قابل مذمت عمل کون سا ہوسکتاہے؟ نوازشریف نے کہا کہ ایسے راستے نہ چنو جہاں سے کسی کی بھی واپسی ممکن نہ ہو،میں تو اس امتحان سے بھی گزرجاؤں گاانشاءاللہ، لیکن اس روش سے جو نتیجہ   نکلے گاوہ پھر سب کو بھگتنا ہوگا۔ ایک پارٹی رہنما نے تبصرہ کیا آپ اللہ کا شکر اداکریں کہ اللہ نے آپ کو ایسی بیٹی عطا کی جو آپ کے کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے۔ میں نے ایک ہمدردی کا سوال پوچھا کہ آپ کی نااہلی تاحیات ہوگئی ہے ، وزارت عظمیٰ کے بعد آپ  کو پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیاہے مزید آپ سے کیا مطالبہ  کیا جارہا ہے؟   نوازشریف کا لہجہ ابھی بھی تلخ تھا ، کہنے لگے  جنہوں نے یہ فصلےکیے  ان سے پوچھو کہ  وہ کیا  چاہتے ہیں۔  صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک اور پارٹی ورکر نے کہا یہ روش بڑھنی نہیں   چاہے، پھر وہ صاحب   جو خود بھی وکیل تھے صحافیوں سے مخاطب ہوئے اور کہا  کاا یسا کہاں ہوتا ہے کہ روزپیشیاں ہوتی ہوں اور مقدمات کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہو۔ سابق وزیر اعظم نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ قائد اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر  نہں  ہوا، پاکستان بنانے کا مقصد کوئی اور تھامگر کسی اور سمت جارہے ہیں، 70سال  ہوگئے ہم نے  خود اپنا مذاق بنایا ہوا ہے۔

    مریم نواز تسلی سے یہ سب سن رہی تھیں۔ آج وہ زیادہ حوصلے میں لگ رہی تھیں۔ اپنا بیان بھی انہوں نے تسلی سے ریکارڈ کرایا۔ ان کی آواز پورے کمرے میں سنائی دے رہی تھی۔ ہر بات اور ہر جملہ صاف صاف سنائی دے رہا تھا۔ جیسے وہ کسی جلسے سے خطاب کر رہی ہوں۔مریم نواز نے  نوازشریف کو کہا میں نے جج صاحب کو بھی بتایا ہے کہ جب گلف اسٹیل ملز بنی  تھی تو میں صرف ایک سال کی تھی۔ نواز شریف بولے جب یہ ایک سال کی تھی تو اس بات کی اکاؤنٹبیلٹی  بھی ہورہی ہے۔  پھر کہا کہ اگر  کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس سے نواز شریف کے عزم کو شکست دے دیگاتو  بہت سخت غلط فہمی میں ہے۔اسی دوران  عدالتی اہلکار کی آواز بلند ہوئی سر جج عدالت میں آگئے ہیں ۔ سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔

    سماعت کے اختتام پر نواز شریف سے را اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہان کی طرف سے لکھی گئی کتاب پر بات ہوئی  کہ کیسے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے  اہم اکشافات کیے۔ جب انہیں  مذکورہ کتاب سے کارگل سے متعلق جنرل درانی کا یہ دعویٰ پڑھ کرسنایا گیا کہ اس معرکے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل مشرف نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو اندھیرے میں رکھا تھا  تو نوازشریف نے  ہاں میں سر ہلایا کہ یہ بات درست ہے اور پھر بولے یہ آہستہ آہستہ میرے موقف کی  تائیدکریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنواز شریف اب کیا کریں گے؟
    Next Article نوازشریف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    اعظم خان

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by