Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»راؤ انوار کیوں پیش نہ ہوئے؟
    کالم

    راؤ انوار کیوں پیش نہ ہوئے؟

    اعظم خانBy اعظم خانفروری 17, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    آج کل توہین  عدالت کا چرچا عام ہے۔ کچھ اس جرم میں جیل  بھی پہنچ گئے ہیں۔ توہین  عدالت ہوتی کیا ہے؟ یہ ہوتی کب ہے؟ شاید جب ریاستی ادارے ریاست کے ایک بنیادی ستون عدلیہ سے تعاون کرنا چھوڑ دیں تو پھر توہین  ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ نظر کیوں نہیں آتی؟ شاید اس وجہ سے کہ جو یہ سب کرتے ہیں وہ خود بھی نظر نہیں آتے۔ شاید اس کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جس کی توہین  کی جاتی ہے وہ نظر میں رہتا ہے۔باقی وہ کہتے ہیں کہ ناں کہ آنکھ اوجل پہاڑ اوجل۔

    راؤ انوار ملیر کا ایک "بے گناہ” معطل پولیس ایس ایس پی ہے۔ نقیب اللہ محسود قتل اس کے سر لگا تو کراچی سے اسلام آباد تک پہاڑوں کے سروں کے سر کاٹتے اور ہوا کے سینوں کو چیرتے ہوئے فیض آباد کے فرضی مگر محفوظ پہاڑوں کے پیچھے آ چھپا۔ توہین عدالت کا مرتکب ملزم جو ایک قتل کیس میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ملک کی سب سے بڑی عدالت کو مطلوب ہے۔صبح سویرے اس روپوش افسر کی جھلک کو ترستے میڈیا کیمروں نے عدالت کے ہر داخلی دروازے پر ڈیرے ڈال دیے۔ احاطہ عدالت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موبائل کے کیمروں پر انگلی دبا کر اس خاص افسر کا انتظار کر تی رہی۔ ایک دوسرے سے بات ضرور کر رہے تھے، لیکن نظریں ہر آنے والی گاڑی اور اس سے اترنے والے شخص پر مرکوز تھیں۔ ایسے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ تشریف لائے تو عدالت کی پارکنگ سے ہی موبائل تھامے صحافیوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ سوالات کی بوچھاڑ میں نمایاں آواز تھی کہ کہاں ہیں راؤ انوار؟ کیا آج وہ عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے؟ مسکرانے کے علاوہ آئی جی کر بھی کیا سکتے تھے؟ جب جواب نہ ملا تو موبائل کیمرے آئی جی کے اتنے قریب پہنچ گئے جیسے کہ آواز گلے سے نکلنے سے پہلے ہی کیچ کر لیں گے۔

    جواب آیا نہ راؤ انوار۔۔

    خوش قسمت معطل پولیس افسر کے بارے میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے نام لے کر دریافت کیا کہ راؤ انوار صاحب کہاں ہیں؟ اس کے بعد جو کچھ ہوا شاید توہین اسے ہی کہتے ہیں۔ یہ خیال اس وقت درست ثابت ہوا جب راؤ انوار کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ریاست کے اندر کام کرنے والے تقریباً تمام انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آزادانہ رپورٹ پیش کریں کہ راؤ انوار ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہو سکا؟ ان اداروں کو پولیس کی مدد کے بھی احکامات جاری ہوئے۔ شاید راؤ انوار کو تلاش کرنے سے پہلے ایسے میزبانوں کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ ملک کے سب سے مضبوط ادارے اگر یہ فریضہ انجام نہ دے سکے تو پھر شاید یہ ریاست کی بھی توہین  ہو گی۔ اگر توہین  نہیں ہوتی تو چند ایسے عناصر کی جو ان اداروں میں روپوش ہیں اور ریاست سمیت سب کا منہ چڑارہے ہیں۔

    توہین  کس کی ہوئی ہے؟ توہین  کس نے کی ہے؟ عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر ایک میں  نقیب اللہ محسود کے والدبیٹے کے قاتل کی آج گرفتاری کی امید دل میں لیے موجود تھے مگر وہ  ان سوالات پر غور کرتے ہوئے  دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ سپریم کورٹ سے  ناکام لوٹے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں اقلیتی برادری کی حالت زار اور چند سوالات
    Next Article پاک سعودی تعلقات: پاکستان کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائیں
    اعظم خان

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by