Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»سابق وزیراعظم کی پیشی اورریاست میں ریاست ہونے کا شور۔
    رواں تبصرے

    سابق وزیراعظم کی پیشی اورریاست میں ریاست ہونے کا شور۔

    محمد اشتیاقBy محمد اشتیاقاکتوبر 2, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پیر دو اکتوبر کو دوسری مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
    اُن پر فرد جرم تو عائد نہیں کی گئی لیکن نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے اور اُنھیں نو اکتوبر کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیاہے۔

    پیر کو ہونے والی سابق وزیر اعظم کی اس پیشی کے ساتھ یہ چرچا بھی رہا کہ رینجرز نے نواز شریف کے ساتھ آنے والے وفاقی وزیر داخلہ اور ان کے دیگر رفقاء بشمول وزیر مملکت برائے داخلہ کو رینجرز حکام نے عدالت میں جانے سے روک دیا۔
    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "کٹھ پتلی” وزیر داخلہ کے طور پر کام نہیں کر سکتا،فورس میرے ماتحت ہوتے ہوئے کسی اور کے احکامات پر کیوں عمل کررہی ہے۔یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا۔
    سوال یہ ہے کہ وزیر داخلہ کس سے جواب مانگ رہے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے دونوں وزراء کی اس بے بسی کا چرچا سوشل میڈیا پر ابھی تک جاری ہے اور یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کہیں یہ سب حکومت نے خود تو نہیں کروایا؟
    اگر نہیں تو یہ سب احتساب عدالت کے باہر سب کچھ کس کے کہنے پر ہوا۔؟
    حکومت کی عمل داری سے متعلق سوال اٹھنے سے ملک کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس صورت حال کا فائدہ کیا کسی ایک کو ہو گا یا سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا؟ تجزیات کے قارئین اس بارے میں اپنی آراء کا اظہار اس صفحے پر کر سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترجمہ : نئے دور کی عالمی زبان
    Next Article امریکہ: فائرنگ سے پچاس ہلاکتیں
    محمد اشتیاق

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by