Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»چین کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ ایران
    رواں تبصرے

    چین کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ ایران

    محمد اشتیاقBy محمد اشتیاقستمبر 11, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

     

    پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چین کے دورے کے بعد پیر کو ایران کا دورہ کیا۔

    تہران میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں خواجہ آصف اور اُن کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کی۔

    اس دورے کے دوران خطے خاص طور پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    خواجہ آصف نے بعد ازاں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔

    گزشتہ جمعہ کو خواجہ آصف نے چین کا دورہ کیا تھا اور اس دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ افغانستان کے  مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، بلکہ یہ مسئلہ سیاسی بات چیت ہی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ماہ کے اواخر میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے اعلان کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں اب بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور اُمریکہ اس بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا۔

    پاکستان کی طرف سے امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں ایک نئی سمت کے تعین کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔

    اس تناظر میں جہاں اندرون ملک مشاورت کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان نے دوست ممالک سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔

    خواجہ آصف چین اور ایران کے علاوہ ترکی اور روس بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں احتجاج کا موسم
    Next Article گلوبل ویلیج، روہنگیا اور نظر انداز مناظر
    محمد اشتیاق

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by