Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»ہر وقت آئیڈیل ہوتا ہے
    کالم

    ہر وقت آئیڈیل ہوتا ہے

    صاحبزادہ محمد امانت رسولBy صاحبزادہ محمد امانت رسولجنوری 25, 2021کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read3 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    کہتے ہیں کسی ملک میں جب  ولی عہد بادشاہ بنا تو اس نے کہا مجھے دانائی و علم حاصل کرنا ہے۔ وزراء نے چند اہل علم بادشاہ کے دربار میں پہنچا دیے۔ بادشاہ نے انہیں ایک لاکھ دینار دیے کہ میرے لیے علم و دانائی لاؤ۔ دس سال بعد وہ دس ہزار کتابوں کے ساتھ بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس وقت بادشاہ اپنی بیوی،بچوں کے ساتھ مصروف تھا۔ اس نے کہا میرے پاس اتنا وقت کہاں کہ میں یہ سب کچھ پڑھ سکوں۔ اس نے دوبارہ انہیں کہا کہ یہ بہت بڑی تعداد ہے، اسے کم کرو۔ انہیں دوبارہ ایک لاکھ دینار دیے گئے۔ اسی طرح طویل عرصے کے بعد وہ دوبارہ آئے۔ اس وقت بادشاہ کے بچے جوان تھے اور وہ ان کے معاملات میں مصروف تھا۔ سلطنت کے امور و احوال بھی ساتھ تھے۔ اب اُن کے پاس ہزار کتب تھیں۔ بادشاہ نے دوبارہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے ان ہزار کتابوں کو پڑھنا ناممکن قرار دیا۔ وہ دوبارہ گئے اور پھر جب واپس آئے تو سو کتابیں تھی۔ اس وقت بادشاہ کی سلطنت کے مسائل منتشر اور بگڑ چکے تھے۔ بیرونی قوتوں کی مداخلت شروع ہوچکی تھی اور جنگ کا ماحول تھا۔ بادشاہ کے لیے ناممکن تھا کہ وہ اِن کا مطالعہ کرتا۔ آخر کار وہ 10 سال بعد دوبارہ آئے تو ان کے پاس ایک کتاب تھی۔ اُس وقت بادشاہ نہایت نحیف و کمزور اور بستر مرگ پر تھا۔ اب اس کے پاس کتاب پڑھنے کا وقت تھا اور نہ طاقت۔ یہ بادشاہ کی ایک تمثیلی کہانی ہے۔ لیکن ہم سب کی کہانی ہے۔

    ہم ایک آئیڈیل وقت کی تلاش میں ہوتے ہیں جو فی الوقت میسر ہوتا ہے اسے ہم اپنے لئے بوجھ خیال کرتے ہیں۔ خیال کرتے ہیں کہ ابھی کچھ کرنے کا وقت نہیں آیا۔ تمام زندگی ہم فرصت و عافیت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن مناسب وقت کے انتظار میں موخّر کیے جاتے ہیں۔ مجھے ایسے لوگوں سے بھی ملنے کا اتفاق ہوا جو بڑھاپے میں بھی انتظار میں ہیں کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا جس وقت ہمیں کچھ کرنا ہے۔ مناسب وقت کے انتظار میں لمحہ موجود کو ضائع کرنا بے وقوفی کی علامت ہے۔

    زندگی میں کچھ نہ کچھ کرنا اہم ہوتا ہے جو مستقبل میں بہت کچھ بن جاتا ہے۔ بامِ عروج پر پہنچنے والے لوگ اپنی کامیابی کا سفر کسی لمحے سے ہی کرتے ہیں۔ سو تک گنتی ایک سے شروع ہوتی ہے بلکہ صفر سے شروع ہوتی ہے۔ کامیابی نہ اوپر سے آتی ہے نہ زمین کے نیچے سے، یہ انسان کے عزم و ارادہ، انسان کے ہاتھ اور پاؤں سے پھوٹتی ہے۔ صرف سوچتے رہنے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں یا احمقوں کی جنت کے باسی۔ عمل و منصوبہ سے پہلے سوچنا ضروری ہے لیکن صرف سوچنے سے تمام مقاصد پورے نہیں ہوتے۔

    سوچ و فکر کو عمل میں ڈھالنا اور اسے تعبیر دینا بھی ضروری ہے۔ ہر وقت آئیڈیل ہوتا ہے اور آئیڈیل لوگ ہی وقت کو آئیڈیل بناتے ہیں۔ ورنہ دن ہفتے مہینے اور سال ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ زندگی گزارنے کا سلیقہ اور انداز ہی وقت کو مفید اور غیر مفید بنا دیتا ہے۔ زندگی انسان کو کامیابی اور خوشی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتی۔ کامیابی اور خوشی کے لئے مسلسل اور اٙن تھک محنت ضروری ہوتی ہے۔

    زندگی وقت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت
    Next Article امن و امان کے حوالے سے سال 2021ء کا متوقع منظرنامہ
    صاحبزادہ محمد امانت رسول

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by