Browsing: Muhammad Amir Rana

ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان کو ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔ ایک ایسی جماعت جو اصلاحات متعارف کرانے کا وژن اور صلاحیت رکھتی ہو اور جو جمود کی قوتوں کو چیلنج بھی کر سکتی ہو۔ ایک ایسی جماعت جو نہ نظریاتی بوجھ سے لدی ہوئی ہو اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں بندھی ہوئی ہو۔ ایسی جماعت  جو اپنی طاقت صرف عوام کی حمایت سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

پاکستان کی افغان پالیسی ہمیشہ تزویراتی اہمیت پر مرکوز رہی ہے جس میں انقلابی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نئی افغان پالیسی کو افغان عوام اور اقتدار میں موجود حکومت کے ساتھ وسیع تر روابط پر مرکوز ہونا چاہیے۔

حال ہی میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ نے صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی کی کمزوریوں اور صلاحیت کے  مابین خلا کو نمایاں کیا ہے۔ بنوں کے سی ٹی ڈی سینٹر میں سیکورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی کے زیر حراست افراد کے درمیان تعطل، جو بالآخر دو دن بعد فورسز کے آپریشن کے بعد ختم ہوا، نے دہشت گرد گروہوں کی صلاحیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاری کی کمی کو پوری طرح بے نقاب کر دیا۔