ہندوستان کے نوآبادیاتی دور میں ہمارے اکابرین نے سماجی اور سیاسی حوالے سے جو مؤقف اختیار کیے ان کے موزون و مناسب ہونے کے بارے میں آراء وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہی ہیں اور آنے والا ہر زمانہ نئے حالات میں نئی تعبیر پیش کرتا ہے۔ سرسید احمد خان کو دو قومی نظریے کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے ان کے ہاں لفظ "قوم” کے تصور کی ارتقائی صورتوں کا مطالعہ ایک دلچسپ اور انکشافی پہلو رکھتا ہے۔ ڈاکٹر سید جعفر احمد نے اسی زاویے سے سرسید کے بیانات کی روشنی میں ان کے ہاں اس لفظ کی تعبیرات کے ارتقا کا مطالعہ کیا ہے جو فکرانگیز بھی ہے اور معلومات افزا بھی۔
