working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

ملک محمد علی: اقبال ٹائون، لاہور

سرورق پر تباہی اور بربادی کی سوچ میں غرق تصویر دیکھ کر ماہنامہ 'تجزیات' ایک سٹال سے خرید لیا۔میں بھی دہشت گردی کے اُن سینکڑوں متاثرین میں سے ایک ہوں اور شاید میں یہ چند لفظ لکھنے کے لئے بھی موجود نہ ہوتا، اگر اس شام مون مارکیٹ، اقبال ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی جگہ سے کچھ لمحے پہلے نہ گزر گیا ہوتا۔ لیکن میری دو عزیز خواتین جو میرے ساتھ تھیں اور خریداری کر رہی تھیں، وہ اس دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔ میں آج بھی اس بارے میں سوچتا ہوں تو خوف سے لرز جاتا ہوں۔ یا الٰہی، ایسی تباہی، خدارا، ہمیں بتائیے کہ ہمارا قصور کیا ہے اور یہ کون لوگ ہیں جو معصوم لوگوں کو فنا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ لیکن ہمارے پاس ، ہماری حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے ۔ روز امید بندھتی ہے کہ اب یہ دھماکے ختم ہو چکے ہیں، لیکن ہر روز ایک نیا دھماکہ اس اُمید کے پرخچے اُڑا دیتا ہے۔

آپ بہت ہمت اور جُرأت والے ہیں کہ ان تباہیوں اور دہشت گردی کی تصویر کشی کرتے رہتے ہیں اور حقیقت کو عیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزائے خیر دے گا۔ ہم آپ کے لئے دعاگو رہتے ہیں۔