working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

ریاض احمد گورمانی : چک نمبر 36، رحیم یار خان

جنابِ عالی! السلام علیکم، میرا گائوں ضلع رحیم یار خان کے نواح میں ہے۔ میں نے آپ کے رسالے میں اکرام عارفی کی تحریر بعنوان ' شناخت سے محروم کسان عورتیں: جنوبی پنجاب کا معاشی المیہ' پڑھی۔ بے حد خوشی ہوئی کہ اکرام عارفی نے جنوبی پنجاب کی کسان عورتوں کی ہوبہو تصویر کھینچ کر رکھ دی۔ میں آپ کے رسالے کی وساطت سے یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت جب دنیا ترقی کے انتہائی اعلیٰ زینوں پر پہنچ چکی ہے۔ ہمارے علاقے کے لوگوں کی محرومیاں جوں کی توں ہیں۔ حکمرانوں اور رہنمائوں کے نزدیک ان کو بدلنے کا کوئی لائحہ عمل موجود نہیں۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ ایک دن آئے اور یہ لوگ بھی ہم غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور عورتوں کے حوالے سے سوچنا شروع کریں۔