working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

واجدہ بشیر:ڈھاباں سنگھ (صفدر آباد):ضلع ننکانہ صاحب۔

جب کسی معاشرے میں جنگ، فساد اور دہشت زیادہ ہو جاتی ہے تو لوگوں کی ہر سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔ نفرت اور خون ان کے خوابوں، رشتوں ،خواہشوں اور ارادوں میں سرایت کر جاتا ہے۔ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ لیکن جن معاشروں میں فرقہ واریت، انتہا پسندی، عسکریت پسندی بڑھ جائے تو پھر باہر سے کسی کو برباد کرنے کے لیے آنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ کچھ اسی قسم کی صورت حال کا سامنا آج ہمیں اپنے ملک میں ہے۔ نوجوانوں کو جس طرح گمراہ کیا گیا ہے۔ اس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔ اس معاملے میں حقائق سے مکمل آگاہی کا پہلا زینہ ''تجزیات'' ہے۔
''تجزیات'' میں حقائق کا مطالعہ کرنے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح ملک میں تعلیمی اور معاشی نظام میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اس طرح مذہبی سطح پر بھی نوجوانوں کو خاطر خواہ آگہی کی ضرورت ہے۔ اور یہ ذمہ داری ''تجزیات'' جنوری 2009ء سے اب تک احسن طور پر پوری کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اپنی کاوش بن نوع انسان کی بھلائی کے لیے جاری رکھے گا۔ تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی سرا ٹھا کے جینے کے قابل ہو سکیں۔