working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

آصف اشرف:چک 10/1-R، ضلع اوکاڑہ
السلام علیکم۔
میں ایک طالب علم ہوں۔ اپنے ایک استاد کے توسّط سے ''تجزیات'' کا شمارہ پڑھنے کو ملا۔ دہشت گردی کے واقعات جہاں ایک طرف ملک کی داخلی صورت حال کومتاثر کرتے ہیں وہاں اداروں کے روزمرہ کاموں میں بھی حرج ڈالتے ہیں۔ آئے روز کے دھماکوں اور خوف سے تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں جس کے سبب ہم اپنی تعلیم پر مکمل توجہ نہیں دے پاتے۔ تعلیم جو ہم مسلمانوں کا ورثہ رہی ہے اور جس کے بارے میں ہمارے نبیۖ نے بھی بار بار ہدایت فرمائی ہے، یہ کون لوگ ہیں جو تعلیم کے خلاف ہیں اور آئے روز سکولوں کو اُڑاتے رہتے ہیں جس کے نفسیاتی اثرات بھی ہم پر پڑتے ہیں۔ بظاہر حالات درست لگتے ہیںلیکن نجانے کیوں اس خاموشی کے پیچھے کوئی طوفان چھپا محسوس ہوتا ہے۔ ''تجزیات'' بہت حد تک معاملات کو سمجھنے اور ان سے آگہی بخشنے میں معاونت کرتا ہے۔