working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

زاہد امروز: قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد

''تجزیات'' کا شمارہ 12پڑھنے کا اتفاق ہوا اور مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ ایک اچھے علمی اور فکری پرچے کے ذریعے اردو قارئین کو تراجم کی صورت میں نہایت اہم مضامین پڑھنے کو ملتے ہیں اور ان کا world viewبنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ میں اس پرچے کا مستقل قاری بن گیا ہوں۔
ایک بات جو یہاں توجہ طلب ہے کہ ترجمہ کرتے ہوئے اصطلاحات پرخاص توجہ دینی پڑتی ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں اصطلاحات سازی پر کوئی جامع کام نہیں ہوا اور سوائے ایک محدود دائرے کے اصطلاحات کی لفظیات فیصلہ کن انداز میں مرتب نہیں کی گئیں اس لیے یہ ترجمہ نگاری کے لیے شدید مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ ترجمہ کرتے وقت اصطلاح کے ساتھ original لفظ (یعنی انگریزی) بھی بریکٹ میں لکھ دیا جائے تو تفہیم اور ابلاغ میں ابہام سے بچا جا سکتا ہے اور قاری کے لیے بات کا سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ مثلاً جو انا ناتھن کے مضمون ''افغانستان میں مصالحتی کوششوں کا جائزہ '' میں ایک اصطلاح کا ترجمہ'' پروگرام تحکیم صلح '' ( پی ایس ٹی) کیا گیا ہے۔ جو معنی کا ابلاغ نہیں کرتا۔ بہتر ہو گا اگر اس کے سامنے اصل لفظ بھی لکھ دیا جائے تاکہ قاری کے لیے آسانی پیدا ہو سکے اسی طرح بہت سی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔
آپ بہت اچھاکام کر رہے ہیں اور یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں۔