working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

وسیم کشفی، لیکچرار اردو، پی اے ایف انٹرکالج، راولپنڈی
محترم جناب ایڈیٹر!

السلام علیکم۔
ماہنامہ ''تجزیات'' کا اگست 2009ء کاشمارہ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ پاکستان کی صحافتی دنیا میں جہاںلاتعداد رسالے اور میگزین شائع ہو رہے ہیں، ''تجزیات'' اپنے مضامین کی سنجیدگی کے باعث الگ حیثیت کا حامل ہے۔ محوّلہ شمارے میں جناب مقبول احمد اور جناب سجاد اظہر کے مضامین خاصے کی چیز تھے۔
فرقہ واریت اور عسکریت کے حوالے سے اگر کوئی تخلیقی تحریر یعنی نظم، افسانہ وغیرہ خواہ پہلے سے شائع شدہ تحریروں میں سے ہی شاملِ شمارہ کیا جائے تو قارئین کی دلچسپی کا ایک اور دریچہ وا ہوسکتا ہے۔