working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


 
اگلا شمارہ
05 Feb 2009
تاریخ اشاعت
باراک حسین اوباما کا پہلا صدارتی خطاب اس حوالے سے بہت حوصلہ افزا ہے کہ وہ مسائل کی جانکاری ان کی جڑ تک رکھتے ہیں۔ ان کے پاس وہ سوچ موجود ہے جو امریکی قوم اور دنیا کے مسائل حل کرنے پر قدرت رکھتی ہے۔ ان کا فکروفلسفہ تبدیلی کا واضح اشارہ ہے۔

 

میڈیا
شدت پسندی سے متعلق معاملات کو جتنی تشہیر ملنی چاہئے، ذرائع ابلاغ میں مقابلے کے باعث ان کو اس سے زیادہ مل جاتی ہے۔ چھوٹے چھوٹے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
فکرو نظر
امن پسند حلقوں میں یہ بات بہت زیادہ زیرِبحث آ رہی ہے کہ کیا ردِ نظریات سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ دہشت گردی کی موجودہ لہر میں خاص فکرونظر یہ اہم محرک ثابت ہو رہا ہے۔

پروفائل
برطانوی نژاد راشد رؤف عرف خالد رؤف اپنے والد عبدالرؤف کے ساتھ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رہائش پذیر تھا جو جنوری 1981ء کو پاکستان میں پیدا ہوا اور پھر اسی سال اس کے والدین اُسے برطانیہ لے گئے۔ راشد رؤف کے آبائی علاقے کے حوالے سے آزاد کشمیر کے صحافی سلطان سکندر نے (24 نومبر 2008ء نوائے وقت) یہ تحریر کیا ہے کہ راشد رؤف کا تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر کے نواحی گائوں حویلی بگال سے ہے۔ جہاں اس کے کچھ عزیز ہی رہ گئے ہیں۔ اس کا تعلق وہاں کی میاں فیملی سے ہے۔

سماجیات
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے انٹرویوز میں اس بات پر اتفاق کیا کہ برطانوی ثقافت ان کے آبائی ملک کی ثقافت سے موافقت نہیں رکھتی۔ کچھ جواب دہندگان نے کہا کہ برطانوی ثقافت کی وہ چیزیں جو انکی ثقافت سے متصادم نہیں وہ انھوں نے اپنائیں۔ صرف چند افراد نے برطانوی نژاد ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے برطانوی ثقافت کو ماسوائے چند چیزوں کے قبول کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے منافی چیزوں کو انھوں نے قبول نہیں کیا۔

ملاقات
برطانیہ میں تقریبا 20لاکھ جنوبی ایشیائی آباد ہیں۔ جن میں 10لاکھ ہندوستانی اوربنگالی ہیں آٹھ لاکھ پاکستانیوں کی تعداد بھی اس میں شامل ہے یہ وہ لوگ ہیں جو 50اور 60کی دہائی میں یہاں آکر آباد ہوئے پاکستان سے آنے والے 70فیصد لوگوں کا تعلق میرپورآزادکشمیر سے ہے جبکہ 20فیصد کا تعلق اٹک اور 10فیصد کا تعلق پنجاب کے دیگر شہروں اورکراچی سے ہے ۔یہ لوگ مختلف طرح کے مسائل کا شکار ہیں جن میں غربت سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔یہاں ہر سال سرکاری سطح پر غربت کا اندازہ لگایا جاتا ہے

سیکیورٹی
آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام عوامل ہیں جن کے ذریعے 2008ء میں امن و امان کی صورت حال ناگفتہ بہ رہی۔ 26نومبر 2008ء کو ممبئی حملوں اور اس میں پاکستانی گروپ لشکرِطیبہ کی مبینہ مداخلت کے بعد حکومت پاکستان پر دبائو میں اضافہ ہوا ہے

انگریزی پریس سے
الہدیٰ کی بنیاد ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے 1994ء میں اسلام آباد میں رکھی۔ جنھوںنے اسلامیات میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری اورساتھ ہی گلاسگو یونیورسٹی سے حدیث سائنس میں سپیشلائزیشن بھی کی ہوئی ہے۔ یہ عورتوں کی واحد تنظیم تھی جس نے شروع میں خوشحال گھرانوں کی عورتوں کو اپنی طرف مائل کیا۔