مدارس کے مدرسین کی تنخواہیں کم ہونے کی ایک بنیادی وجہ مہتممین کے شاگرد ہونا بھی ہے، استاد شاگرد میں چونکہ احترام کا مقدس رشتہ قائم ہوتا ہے اس لیے مدرس تنخواہ کے ضمن میں احتراماً کچھ نہیں بولتا۔ مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ کے کام کی نوعیت کا اندازہ لگایا جائے تو سکول و کالج کے اساتذہ سے زیادہ وقت دیتے ہیںکیونکہ مدارس کے اساتذہ کی اکثریت مدارس میں ہی قیام پذیر ہوتی ہے جو 24گھنٹے کے ملازم سمجھے جاتے ہیں۔چند ایک مدارس کے علاوہ اکثر مدارس کے اساتذہ کو بہت کم تنخواہ دی جاتی ہے ، بلکہ مدارس…
Author: ظفر سلطان
اسلام میں عورت کو حصولِ تعلیم، شوہر کے انتخاب، ناپسندیدہ شوہر سے گلو خلاصی اور مال و جائیداد کی ملکیت اور معاشی جدو جہد کا حق حاصل ہے۔ مسلم معاشرے کے نظامِ خاندان پر جو اعتراضات کیے جاتے ہیں ان میں یہ اعتراض بہت نمایاں ہے کہ اس میں مرد کا غلبہ پایا جاتا ہے اور عورت کو کم تر حیثیت دی گئی ہے۔ عورت رشتہ نکاح میں بندھنے کے بعد ہر طرح سے اپنے شوہر پر منحصر اور اس کی دست نگر بن جاتی ہے۔ شوہر کو اس پر حاکمانہ اختیارات حاصل ہوجاتے ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے…
مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے یہ ضروری نہیں کہ لوگ ایک ہی مزاج کے مالک ہوںبلکہ مختلف مسالک اور مختلف مزاج کے حامل افراد بھی باہمی تعاون سے پر امن ازندگی گزار سکتے ہیں ۔ مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے یہ ضروری نہیں کہ سماج میں بسنے والے لوگ ایک ہی مزاج ایک ہی مسلک کے پیرو کار اور ایک ہی ذہنیت کے مالک ہوںبلکہ مختلف مسالک کے پیروکار مختلف اذہان کے مالک افراد اور مختلف مزاج کے حامل افراد بھی باہمی تعاون سے پر امن اور مثالی زندگی گزار سکتے ہیں ۔اس کی ایک مثال ہمیں آج…
اہلِ مدارس کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لا کر مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں۔ مجوزہ ”دینی مدارس ایکٹ 2016ئ“ کے تحت سندھ کی صوبائی حکومت اگر یہ محسوس کرے گی کہ کسی دینی مدرسے کی وجہ سے امن وامان یا سماج کو خطرہ ہے تو وہ اس دینی مدرسے کو بند کر سکے گی۔ سندھ حکومت کا یہ اختیار ڈویژنل کمشنر بروئے کار لائے گا‘ جو مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ڈویژنل رجسٹرار بھی ہوگا۔ حکومت اس ایکٹ کے نفاذ کے ایک سال کے اندر ایک فنڈ…
سوال کے کوئی آداب نہیں کیونکہ اگر سوال کو آداب میں جکڑنے کی کوشش کریں گے تو وہ سوال نہ رہے گا اور سوال کا ایک خاص وقت ہوتا ہے۔ ”منبر و محراب سے قوم کی توقعات“ کے عنوان سے گزشتہ کالم میں چند گزارشات پیش کی گئیں جسے تیز و تند تنقید کے باوجود احباب نے بے حد سراہا ‘ سو اسی جذبے کے پیشِ نظر چند گزارشات پیشِ خدمت ہیں۔ چند ایک خطباءکو چھوڑ کر اکثر خطباءکی حالت یہ ہے کہ وہ جمعة المبارک کے خطبہ کیلئے کوئی خاص تیاری نہیں کرتے ۔ جب منبر پر تشریف فرما…
اسلام افراد اور گروہوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ جہاد کے مقدس نام پر پرائیویٹ افواج تیار کریں اور اس کے بعد عوام الناس کو دہشت گردی کا نشانہ بنائیں اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ ماہ سفارش کی تھی کہ پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں میں طالبعلموں کو قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی جائے ، سو وزارت تعلیم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر سرکاری تعلیمی اداروں کے لئے سلیبس تیار کیا اس سلیبس پر اعتراض کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ قرآن مجید میں قریباً چار…
اہل دستار نے قوم کی رہنمائی اور اصلاح کی بجائے دیگر مسالک پر بات شروع کر دی اور بہت ہی کم عرصہ میں یہ انداز تنقید و طنز سے نکل کر فرقہ واریت تک جا پہنچا برصغیر پاک و ہند کی آزادی کے بعد بالخصوص اس خطہ میں دو طرح کا تعلیمی نظام رائج ہوا’ ایک عصری ‘ دوسرا دینی۔ عصری تعلیم کے اسکول’ کالج اور یونیورسٹیوں نے اپنے طریقے پر کام شروع کیا اور قوم کے بچوں کو جدید علوم سے آگاہی ‘ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم سے روشناس کرانے میں حتیٰ المقدور کام کیا۔ اسی طرح دینی تعلیم…
