Author: محمدیونس

جیسے ہی مدرسہ ڈسکورس کی کسی نئی علمی سرگرمی کا آغاز ہوتا ہے تو پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراضات کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے۔ کسی بھی اقدام پر سوال اٹھانے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے اور اس پہ کوئی قدغن ہونی بھی نہیں چاہیے، تاہم اس کے ساتھ اگر ایکدوسرے کو سمجھنے کی کوشش کا عنصر کارفرما ہو تو بات چیت اور اختلاف کی مشق سودمند ثابت ہوسکتی ہے، اور اگر یکطرفہ تنقید ہی مقصود ہوتو غبار مزید غالب آتا ہے اور بدگمانیوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ چونکہ راقم خود…

Read More

نماز اور زکوٰۃ کے بعد روزہ اسلام کا ایک ہم رکن ہے جو  ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض ہے۔ عربی زبان میں اس کے لیے "صوم ” کا لفظ استعمال ہوا ہے، جس کے معنی کسی چیز سے رک جانے اور اس کو چھوڑ دینے کے ہیں۔اسلام میں یہ لفظ خاص شرائط کے ساتھ کھانے پینے اور ازدواجی تعلقات سے رک جانے کے لیے استعمال ہوا ہے۔اللہ رب العزت نے  روزے جیسے اہم فرض کی ادائیگی کے لیےماہ  رمضان المبارک کا انتخاب فرمایا  اور قرآن مجید میں اسے خاص رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ قرار دیا۔ رمضان المبارک کا…

Read More

ان دنوں حرم مکی کے امام الشیخ عبداللہ العواد الجہنی پاکستان کے دورے پر ہیں۔ امام حرم نے پاکستان میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان  اور آرمی چیف سے جہاں ملاقاتیں کی ہیں ، وہیں بعض کانفرنسوں سے  خطاب بھی کیا اورمختلف  علماء سے ملاقات بھی کی۔ امام حرم نے 12 اپریل  جمعہ کے روز  فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبہ جمعہ  دیا اور نماز جمعہ کی امامت کروائی ۔ نماز جمعہ کے بعد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم آڈیٹوریم میں ’’نوجوانان امت اور عصر حاضر کے چیلنجز ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار…

Read More

مشرق وسطیٰ کا خطہ بہت طویل عرصے سے داخلی اور خارجی آویزشوں کا شکار ہے۔ مغربی طاقتوں کی اس خطے میں زیادہ دلچسپی یہاں سے نکلنے والے تیل کی وجہ بھی تھی جسے عرف عام میں بلیک گولڈ یا سیال سونا بھی کہا جاتاہے کیونکہ ایک وقت میں یہ دنیا کا سب سے قیمتی اثاثہ تصور کیا جاتا تھا۔یہ تیل ہی ہے جس کے بل پر مغرب نے دنیا کی قیادت پر قبضہ کیا اور اس قبضے کو دائمی حیثیت دینے کے لیے اسرائیل جیسی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تاہم اب مغربی سیاست اور حکمت عملی میں…

Read More

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت کی حامل شخصیت محترمہ عاصمہ جہانگیر کےانتقال کی خبر سنتے ہی دل افسردہ ہوا کہ ہم نے ہمیشہ عاصمہ جہانگیر کو ظلم کے خلاف لڑتے دیکھا۔ میں نے پہلی مرتبہ انہیں لاہور ہائی کورٹ کے بارروم میں سنا تھا جہاں وہ اپنی برادری سے مخاطب تھیں۔ وہ پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں کے حوالے سے ہمارے عسکری اداروں کی پالیسیوں اور خفیہ معاہدوں پر بات کررہی تھیں۔ انہیں فکر اس بات کی تھی کہ ڈرون حملوں میں مرنے والے دہشت گرد کم اور بے گناہ زیادہ…

Read More

27 دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سعودیہ عرب روانہ ہوئے ،جبکہ  گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد  نواز شریف بھی سعودیہ عرب پہنچے ہیں۔ آج  دونوں بھائیوں کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے جس میں پاکستان کو امریکہ کی طرف سے درپیش مسائل  اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ممکن ہے۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں یہاں مسلسل اس بات پر اصرار کررہی ہیں  کہ سعودیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت کرکے سول ملٹری تعلقات میں توازن قائم کرنے اور ایک مرتبہ پھر شریف برادران کی پشت پناہی میں مصروف ہے…

Read More

چند برس سے ہمارے ہاں احتجاج کا جو چلن رواج پا چکا ہے، فیض آباد کا یہ دھرنا اس کی ایک بُری مثال ہے۔ اِس سے پہلے تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 126 دن تک جو دھرنا دیا تھا اس کے اثرات نہ صرف دھرنے کے دِنوں میں،بلکہ اس کے کئی ماہ بعد تک سی ڈی اے انتظامیہ کو بھگتنے پڑے،پاکستان عوامی تحریک بھی2012ء اور پھر 2014ء میں دو دھرنے دے چکی ہے، پہلا دھرنا تو چار دن بعد ہی اُٹھا لیا گیا تھا،لیکن دوسرا دھرنا76دن تک چلا، اپنی رائے کے اظہار کے لئے احتجاج کے جو طریقے بھی…

Read More

رواداری کا مفہوم صرف یہی نہیں ہے کہ دوسروں کوبرداشت کیا جائے بلکہ اس کے مفہوم میں یہ بات بھی شامل ہے کہ دوسروں کے مذہبی عقائدو اقداراور جذبات وتہذیبی ورثے کابھی لحاظ رکھا جائے، ان کے متعلق عدم برداشت یا تحقیر کا ایسا رویہ اختیار نہ کیاجائے جو ان کے لیے قابلِ قبول نہ ہواور ان کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کا سبب بنے۔ اس طرح مذہبی روادی دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مذہب کے حوالے سے معیاری انسانی برتاؤکا نام بن جاتا ہے۔مذہبی رواداری کے حوالے سے قرآن وسنت میں صریح ہدایات موجود ہیں۔ اسلام عقیدہ توحید…

Read More

ہمیں وسیع النظری سے کام لینا چاہیے، سانحات سے پہلے تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سانحات کے بعد ردعمل دینے کی بجائے حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے۔ ہمارا رویہ ہمیشہ حکمت سے محروم جبکہ ماردھاڑ سے بھرپوررہا ہے۔ چند روز قبل ہونے والے بم دھماکوں اور ان کی وجہ سے پھیلنے والے خوف وہراس نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق کئی سوالات جنم دیے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر کس حد تک عملدرآمد ہوا، کیا کھویا، کیا پایا اور ابھی اس پر مزید کتنا کام باقی ہے؟ اس طرح کے بے شمار سوالات زبان زد عام ہیں، اس…

Read More

ایک تاثر یہ ہے کہ ریاستی ادارے سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی اس طرح باہم متحد الخیال نہیں ہوئے، جس طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کی سیاسی طاقتیں متحد و متفق ہوگئی تھیں سانحہ لاہور کے بعد پنجاب میں ایک مرتبہ پھر پکڑ دھکڑ اور ماردھاڑ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے خصوصی ادارے سی ٹی ڈی نے مختلف جگہوں پر کارروائی کی ہے اور سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ درجنوں پولیس مقابلوں میں مارے گئے ہیں۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی یہی کچھ کیا گیا تھا مگر…

Read More