خیبر پختونخوا ہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اس وقت تمام تر توجہ حال ہی میں صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع پر مرکوز کر رکھی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی وزیر کسی نہ کسی قبائلی ضلع کے دورے پر جاتے ہیں اور وہاں پر موجود سول حکام کے علاوہ فوجی عہداروں کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد واپس آجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اورگورنر شاہ فرمان بھی روزانہ کی بنیاد پر قبائلی علاقوں کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر بھی روزانہ کسی نہ کسی قبائلی…
Author: شمیم شاہد
افغانستان کے صدر ڈاکٹراشرف غنی کے معاون خصوصی اورافغان امن کمیشن کے سربراہ وسابق افغان سفیرمحمد عمر داؤدزئی پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے کابل واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔محمد عمر داؤدزئی عین اُس وقت پاکستان کے دورے پر تھے جس وقت پہلے طالبان کے رہنماووں نے سعودی عرب جانے اور بعد میں قطر ہی میں امریکی ایلچی ڈاکٹر زلمے خلیل زاد ہی سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی ممالک کا دورہ مکمل کرکے اُنہیں افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ۔ جبکہ اسی…
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں حال ہی میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ابتدائی فہرست کے مطابق تمام تر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ عام انتخابات کے ذریعے 16 ممبران صوبائی اسمبلی کا چناؤ کرینگے جبکہ پانچ ممبران اسمبلی جن میں چار خواتین اور ایک غیر مسلم اقلیتی برادری کا انتخاب مخصوص نشتوں کے طور پر کیا جائیگا۔ ابتدائی فہرست کے مطابق آبادی کی بنیاد پر باجوڑا ور خیبر سے تین تین ، مہمند، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان سے دو، دو…
پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سے نہ صرف ڈیورنڈلائن کے دونوں جانب آبادپختون قوم بلکہ کراچی سے لے کرطورخم اورچمن تک دیگراقوام اورقبیلوں کے لاکھوں لوگ بھی مستفیدہوتے رہتے ہیں روزاول سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بالخصوص افغانستان کے لیےکراچی کے راستے ٹرانزٹ کاسلسلہ بغیرکسی رکاوٹ اورتعطل کے جاری رہاحتی کہ9/11کے بعدبھی اس دوطرفہ تجارت میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوامگر2005کے بعدرفتہ رفتہ اس دوطرفہ تجارت کودیمک لگناشروع ہوگیااوراب یہ تجارت تقریباحالتِ نزاع میں ہے۔ چندروزقبل افغانستان کے صدرڈاکٹراشرف غنی نے مغربی شہرہرات میں لاپس لازولی کاریڈورکاافتتاح کیا. کوریڈوراکتوبر2017کوافغانستان،ترکی،ترکمانستان،آذربائیجان اورجارجیاکے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے…
لگ بھگ 11 مہینے قبل معرض وجود میں آنے والی پختون تحفظ تحریک نہ صر ف ملک بھر کے پختون نوجوانوں کا ایک مقبول پلیٹ فارم بن چکا ہے بلکہ اس تحریک سے منسلک دو نوجوانوں نے پچیس جوالائی 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی نششتوں پر کامیابی بھی حاصل کی ہے ۔ تاہم اب اگرایک طرف اس تحریک کے سرکردہ اہم رہنما مستقبل کے حوالے سے اختلافات اور تضادات کا شکار ہیں تو دوسری طرف تحریک کے بارے میں اہم پختون قوم پرست سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ پچیس…
بد قسمتی سے مملکت عزیز میں ترقی پسند اور قوم پرست سیاست کو ہمیشہ سے مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ برطانوی نو آبادیاتی دور میں ترقی پسند سیاست کافی موثر رہاہے اور اسی تحریک سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف سابق برطانوی حکمران ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے بلکہ جنگ عظیم اول کے بعد ان حکمرانوں نے برصغیر میں سیاسی اور انتظامی اصلاحات پر کام شروع کیا تھا۔ حتیٰ کہ اس خطے میں جمہوری اداروں کے قیام کا صلہ بھی ان برطانوی حکمرانوں کے حصے میں آیا ہے۔ تاہم 1947میں برصغیر کے…
توقع تھی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وفاق کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان علاقوں میں سول قوانین کے توسیع کو نہ صرف جلد از جلد بلکہ مقامی لوگوں کے توقعات کے مطابق ممکن بنائیں گے ،مگر بدقسمتی سے ایساممکن دکھائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے تمام تر قبائلی علاقوں میں پولیس کے نظام کے خلاف نہ صرف مخالفت بلکہ مزاحمت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ چند روز قبل سب سے پہلے مہمند ایجنسی میں اعلیٰ پولیس افسران کے دورے کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی قبائل نہ صرف احتجاج…
باوجود اس کے کہ مملکت عزیز میں عرصہ دراز سے حکمران تعلیم کو فروع دینے کیلئے بلند بانگ دعوے کرتے رہتے ہیں۔ ہر سال تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ نت نئے تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی تعلیمی میدان میں آگے جانے کے بجائے پیچھے ملنے کے رحجان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ دراصل تعلیمی سرگرمیوں کو فروع یا ترقی دینے کیلئے پالیسوں کو تسلسل نہ دینے سے معاملات میں گڑبڑہوجاتاہے، حکومتی اداروں کی تمام ترکاوشیں کامیابی کے بجائے ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک غیر سرکاری ادارے نے تعلیمی…
