Author: شبیر رخشانی

موسیقی جسے روح کی غذا کہا جاتا ہے کسی زمانے میں اس سے لطف اندوز ہونے کے ذرائع ٹیپ، کیسٹ اور ریڈیو ہوتے تھے۔ یہ اکیسویں صدی کے سورج چڑھنے سے پہلے کی بات ہے کہ سونی، سانیو، مٹسوبشی، پیناسونک کمپنیوں کے ٹیپ لوگوں کی زبانوں پر ازبر تھے۔ کیسٹ کمپنیاں ہیر، سونی، سٹیوریو مارکیٹ میں پیش پیش ہوا کرتی تھیں۔ ٹیلی وژن بھی اگرچہ آچکے تھے لیکن وہ زیادہ تر شہر کے بڑے گھروں میں تھے۔ دیہی علاقوں میں کیسٹ اور ٹیپ ہی تفریح کا واحد ذریعہ تھے۔ اکیسویں صدی نے جہاں اور کئی چیزوں کو تاریخ کا حصہ…

Read More

عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے میں گزشتہ ایک ہفتے سے اپنے آبائی علاقے سستگان جھاؤ میں موجود ہوں۔ آمد سے لے کر اب تک میں پوری دنیا سے اپنے آپ کو کٹا ہوامحسوس کر رہا ہوں۔ پوری دنیا یا پاکستان میں اس وقت کون کون سے موضوعات زیر بحث ہیں اور کیا نتائج اخذ کیے جا رہے ہیں ان سے میں بے خبر ہوں۔ اور جو کچھ یہاں ہو رہا ہے اُس سے پوری دنیا لا تعلق ہے۔ خبری ذرائع کے لیے صرف بی بی سی اردو کی ریڈیو سروس دستیاب ہے۔ بجلی اور کیبل کی عدم دستیابی کے…

Read More

محکمہ صحت کیچ کی جانب سے حالیہ دنوں ایڈز سے متعلق شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015 سے لے کر اب تک نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت 310 مریض رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔ جن میں 250 افراد کا تعلق کیچ سے، 27 کا گوادر، 31 کا لسبیلہ، جبکہ ایک ایک کا آواران اور پنجگور سے ہے۔ اس وقت 107 افراد کا علاج چل رہا ہے۔ 85 نے علاج گاہ آنا چھوڑ دیا ہے جبکہ 62 مریض ایچ آئی وی ایڈز کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ مرض 231 افراد میں غیرمحفوظ جنسی…

Read More

چند روز قبل آواران سے خبر آئی کہ حاملہ خاتون زچگی کے دوران نومولود بچے سمیت جاں بحق ہوگئی ہیں۔ خاتون کو بغرض علاج جھاؤ سے 100 کلومیٹر دور بیلہ لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ انہیں کو پہلے آر ایچ سی جھاؤ لایا گیا تھا لیکن عملے کی عدم دستیابی کے سبب انہیں بیلہ لے جانے کا کہاگیا۔ تھوڑی دیر بعد خبرآئی کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی ہیں۔ انچارج رورل ہیلتھ سینٹر جھاؤ قادربخش کا کہنا ہے ”ہمارے پاس الٹراساؤنڈ تو موجود ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے ماہرین موجود نہیں۔…

Read More

بلوچستان میں بے روزگاری اور غربت کی شرح آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں پرائیوٹ اداروں کا فقدان ہے اور صنعتی انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ نوجوان جو محنت کے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا چاہتے ہیں ان کے  لیے PCS اور CSS پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن بلوچستان میں وہ واحد ادارہ ہے جس پر ابھی تک لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ادارہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی آسامیوں کا تحریری اور زبانی امتحان لیتا ہے، اس کے بعد…

Read More

بلوچستان میں تعلیم کے نام پر ہر سال ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومت کی روایات پر عمل پیرا ہو کر گزشتہ سال تعلیم کے نام پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایجوکیٹر سسٹم کے تحت 10 ہزار اساتذہ کی بھرتی، یونین کونسل کی سطح پر اسکولوں کا قیام، ماڈل اسکولوں کو کالج کا درجہ دینے کے علاوہ صوبے کے 10 ہزار اسکولوں کو صاف پانی کی فراہمی اور انہیں بیت الخلا کی سہولت دینے کے لیے 1 بلین روپے کی منظوری دی گئی۔ اساتذہ و طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لیے…

Read More