آرٹ کسی سماج یا قوم کی سماجی اور نفسیاتی زندگی اور تاریخ کا عکاس ہوتا ہے۔ تاریخ کی مختلف منزلوں پر عالمی سطح پر آرٹ کے مختلف نظریات اور تحریکیں سامنے آئیں جو متعلقہ عہد کے انسان کی مجموعی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ جدید تر عہد میں ڈی آرٹ کا تصور سامنے آیا ہے۔ مصنف کے الفاظ میں "ڈی۔آرٹ سے مراد وہ آرٹ ہے جو آرٹ کی مختلف اقسام جیسے فنِ مصوری، مجسمہ سازی یا آرکیٹیکچر /عمارت سازی میں سماجی، سیاسی، مذہبی یا ثقافتی معنویت کو ختم کردے اور جملہ فنون میں اُن تمام متعین اشکال، صورتوں، ہیئت، علامات …
