کوہِ نور ہیرا جس تاج میں ہے اسےٹاور آف لندن میں رکھا گیا ہے جہاں پربھارتی ،پاکستانی ،بنگلہ دیشی اور جنوبی افریقی(اگراُن کے پاس ویزہ ہے تو)وہاں جا کر اپنی موجودہ بے بسی اور کمزور ی کے ساتھ گمشدہ میراث پر ماتم کر سکتے ہیں ۔ گذشتہ سال نومبر میں ایک بھارتی گروپ نے برطانوی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ مشہورِزمانہ کوہِ نور ہیرا واپس کیا جائے جوٹاور آف لندن میں تاج میں جڑا ہوا ہے۔یہ ہیرا برطانیہ نے برصغیر میں جو لوٹ کھسوٹ کی تھی ،اُس کا حصہ تھا،اب انصاف کا تقاضا ہے کہ…
