حکومت افغانستان نے پچھلے15 سالوں سے جاری افغان جنگ کو صحیح معنوں میں ختم کرنے کی کوشش تب محسوس کی جب یہ جنگ اپنی10 سالہ مدت پوری کرنے والی تھی۔تب سے یعنی2010 سے مذاکرات برائے مذاکرات ہوتے چلتے آرہے ہیں مگراب تک کوئی معنی خیز نتیجہ اخذ نہیں ہوسکا۔ مغرب کی افغانستان میں جنگ خصوصاً افغان طالبان کے خلاف تھی جو گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد قصہ پارینہ بن گئی ۔ بظاہر تو طالبان حکومت ختم ہو گئی مگر اس کے بعد سے افغانستان ابھی تک خانہ جنگی جیسی صورتحال سے دوچار ہے ۔ سال2011ءمیں کونسل کے ایک نمائندہ…
