پوری دنیا میں اعلی ٰ تعلیم کی طرف رجحان میں حالیہ سالوں کے اندر اضافہ ہوا ہے آج کی یونیورسٹیاں ماضی سے قطعی مختلف طرز کے ادارے بن چکی ہیں ۔چاہے یورپ ہو یا مشرق وسطیٰ ،1992سے2012کے درمیان طلبا کی تعداد 14فیصد سے بڑھ کر 32فیصد ہو چکی ہے ۔ مارٹن روز کیمبرج یونیورسٹی کے پرنس ولید بن طلال سینٹر فار اسلامک سٹدیز میں وزیٹنگ فیلو ہیں ۔ان کا انسانی تاریخ کے ارتقا کا بڑا گہرا مطالعہ ہے ۔انہوں نے زیر نظر تحقیقی مقالے میں نوجوانوں میں شدت پسندی کی وجوہات کے پس منظر میں ان کے تعلیمی اداروں کے…
