جنوبی ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے تناظر میں اگر امریکا نے پاکستان کے خلاف اپنے موقف میں سختی لانے کا فیصلہ کرلیا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) آنے والے انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس فوری صورتِ حال میں خدشہ ہے کہ پاکستان امریکا کی جانب سے 1.7 ارب ڈالر کی امداد جو کو لیشن سپورٹ فنڈ(سی ایس ایف) کے تحت ملنا تھی ،سے محروم رہ جائے گا۔ سی ایس ایف کے تحت ملنے والی امداد میں پہلے ہی چالیس فیصد کٹوتی ہو چکی ہے جس سے پاکستانی معیشت کو گہرا…
