ایک نئی عوامی بحث کا رُخ استوار کرنا چاہیے جوہماری اُمیدوں اور خواہشات کی سمت کا تعین کرنے میں معاون ہو کہ ہم کس طرح کے پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں ؟….سوال یہ ہے کہ پاکستان محمد عثمان کا ہوگا یا غلام محمد کا؟ حالیہ ہفتوں میں دوپاکستانی نوجوان یورپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکے ہیں ۔پہلا پینتیس سالہ نوجوان محمد عثمان،جس پر فرانسیسی حکام کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ نومبر میں پیرس حملوں مےں دہشت گردوں کے ساتھ ملوث تھا۔اُس نے مذکورہ خون ریز ی میں حصہ لینا تھا ،مگر وہ ممکنہ طور…
