بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11اگست1947 کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ’’آپ آزاد ہیں،آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے ،آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘ ‘ قیام پاکستان کے بعدقائد اعظم کی پہلی کابینہ کے وزیر قانون و لیبر جوگندر ناتھ منڈل تھے جو کہ ہندو اقلیت سے تعلق رکھتے تھے۔ ضلع رحیم یار خان میں ہندو، مسیحی…
