جامعہ بلوچستان جو ون یونٹ کے بعد 1971ء میں وجود میں آئی، اپنی نوعیت کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے تقریباََ پچاس سال تک ملک کے وسیع وعریض صوبے میں واحد و یکتا یونیورسٹٰی کے طور پر علم، دانش اور تحقیق کی شمع کو فروزاں رکھا۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے اس تاریخی و قدیم جامعہ کی ساکھ اور تعلیمی حیثیت داو پر لگی ہوئی ہے۔ منظم انداز میں طالبات کے ہراساں کیے جانے کےانکشافات سے ایسی حیرت و بے چینی پھیلی ہے کہ طلبہ، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، اور معاشرے کے مختلف حلقوں میں اس کے اثرات یکساں…
