گزشتہ سال 13 فروری کے دن نوشکی سے تعلق رکھنے والا طالب علم سمیع اللہ مینگل اپنے خاندان سمیت نوشکی و گرد و نواح کے لیے دل خراش یادیں چھوڑ کر چلا گیا۔ بلوچستان یونیورسٹی میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھنے والے یہ طالب علم کورونا وائرس کے باعث یونیورسٹی بند ہونے پر گھر آئے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں اپنی ماں کی گود میں لیں اور پھر ہمیشہ کے لیے درد و الم کی داستان چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ واقعہ اس لیے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ سمیع اللہ مینگل کا قتل کسی ذاتی یا قبائلی…
Author: على رضا رند
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں مسند اقتدار پر براجمان جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے بلوچستان سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کی رکنیت کے لیے عبدالقادر کو نامزد کیا ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگوں نے موصوف کا نام پہلی بار سنا اور میڈیا کے توسط سے اب تک جو کچھ معلوم ہوا ہے اس کے مطابق موصوف اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔ ہمارے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر محترم نے کل بتایا کہ جناب آں پہلے بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان…
بلوچستان میں ویسے تو کوئٹہ تا کراچی یک رویہ شاہراہ پر جان لیوا ٹریفک حادثات تقریباً معمول بن چکے ہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران دوسری مرتبہ اندوہناک حادثے کی جزوی وجہ ایرانی اسمگل شدہ تیل بنی جس کے بعد صوبائی حکومت نے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔پہلے 2014 میں ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب اسمگل شدہ ڈیزل سے لدی دو بسیں ٹرک سے ٹکرا کر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں جس کے سبب 35 سے زائد لوگ جل کر راکھ بن گئے تھے، جبکہ دوسرا…
