5630 ڈاکٹر عائشہ جلال نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی نمایاں ترین تاریخ نویس ہیں۔ 1985ء میں اپنی اولین کتاب The Sole Spokesman کی اشاعت کے ساتھ ہی ان کا نام ایک معتبر تاریخ نویس کے طور پر ابھرا۔ یہ کتاب تقسیم ہند اور اس میں قائداعظم محمد علی جناح کے کردار کے متعلق ہے جس میں ڈاکٹر عائشہ جلال نے اس عہد کے معروضی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسی تاریخ پیش کی ہے جو قبل ازیں بارہا دہرائے جانے والے بیانیوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ ڈاکٹر عائشہ جلال نے The Sole Spokesman کی طرح اپنی…
Author: علی عباس
انٹرویو نگار: علی عباس محسن حامد معاصر جنوب ایشیائی انگریزی ادیبوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کے ناول "Moth Smoke”، "The Reluctant Fundamentalist”، "How To Get Filthy Rich in Rising Asia” اور حالیہ ناول "Exit West” ادب کے سنجیدہ قارئین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی تخلیقات کو نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ مغرب میں بھی سراہا جا چکا ہے۔ محسن حامد پاکستان کے ان چند ناول نگاروں میں سے ایک ہیں جن کا ناول "The Reluctant Fundamentalist” ادب کے نمایاں ترین اعزاز ‘مین بکر پرائز’ کے لیے بھی شارٹ لسٹ ہوا…
مسلم لیگ نواز کے رُکن قومی اسمبلی اور ممتاز ہندو رہنماء ڈاکٹر رامیش وانکوانی سے انٹرویو ڈاکٹر رامیش وانکوانی ہندو کمیونٹی کے ممتاز سیاسی رہنما اور مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی ہیں۔ وہ 2002میں پہلی بار قومی اسمبلی کے رُکن منتخب ہوئے ۔ ڈاکٹر رامیش وانکوانی سیاست میں سرگرم ہونے کے علاوہ ہندو کمیونٹی کی نمایاں ترین فلاحی تنظیم "پاکستان ہندو کونسل” کے سربراہ بھی ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران سندھ میں ابھرنے والے عدم رواداری اور پرتشدد رویوں نے صوفیوں کی اس دھرتی کے ہر باسی اور بالخصوص ہندو کمیونٹی کو متاثر…
ریڈیو پاکستان کی ترقی کے لیے ماہرین پر مشتمل خودمختار بورڈ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ممتاز صحافی اور ریڈیو براڈکاسٹر مرتضیٰ سولنگی سے بات چیت مرتضیٰ سولنگی صحافت اورریڈیوبراڈکاسٹنگ کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔ وہ اپنے عہدِ جوانی میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں سے بھی منسلک رہے جس کے بعد سینئر صحافی عباس ناصر کے مشورے پر صحافت کا رُخ کیا۔ وہ ان معدودے چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جو قومی میڈیا پر متبادل بیانیہ پیش کرنے کی اپنی سی سعی کر رہے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے ربع صدی سے زیادہ عرصہ پر محیط اپنے صحافتی…
