Browsing Category

رواں تبصرے

ٹریفک حادثات کا مسئلہ ترجیحات میں کیوں شامل نہیں؟

گزشتہ روز 17 فروری کو پاکستان کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 13 شہری جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ وہ تعداد ہے جو بڑے شہروں کی بڑی شاہراہوں پر ہونے والے واقعات میں میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ملک میں ٹریفک حادثات سیاسی…

کپاس کی پیداوار گزشتہ 30 سالوں کی کم ترین سطح پر

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار اور مصنوعات کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ’پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن‘ نے گزشتہ روز جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال ملک میں کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے سال کپاس…

عربی بطور لازمی مضمون: تعلیم کی مزید اسلامائزیشن؟

گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عربی زبان کو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے لیے بل پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا۔ اب پہلی سے پانچوں جماعت تک عربی زبان، جبکہ چھٹی سے گیارھویں جماعت تک بچوں کو عربی گرامر پڑھائی…

عمرشیخ کی رہائی اور پاکستان کے لیے ممکنہ مشکلات

آج سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے رہائی کے سابقہ حکم کو کالعدم قرارد دینے کے لیے دائر کردہ اپیل کو مسترد کرتے ہوئے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم عمرشیخ کی فوری رہائی کا فیصلہ سنایا ہے۔ 2002ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے امریکی…

وزیرستان میں 3 جی 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی

آج دوپہر کو جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا میں وزیراعظم عمران خان نے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے نوجوانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ یہاں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے جو آج سے بحال کی…

شیخ الازہر کی اقلیتوں کے لیے مذہبی لٹریچر سے لفظ ’ذمی‘ ترک کردینے کی تجویز

شیخ الازہر احمد الطیب نے جامعہ ازہر کے فقہی تحقیقی مجلے میں شائع شدہ اپنے حالیہ مضمون میں کہا ہے کہ مسلم دنیا کو چاہیے کہ وہ فقہ کی زبان سے اقلیتوں کے لیے ’ذمی‘ کی اصطلاح کے استعمال کو ختم کردے۔ ان کے مطابق علماء درس و تدریس میں بھی مذہبی…

ہزارہ کی دادرسی نہ کرنے سے دہشت گردوں کو مزید تقویت ملے گی

دو دن قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک کوئلے کی کان میں ہزار برادری سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو بے دردی قتل کردیا گیا تھا۔ مقتولین کے ورثاء میتوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ان کے پاس آکر ان سے بات کریں…

بے بس سماج

گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے ایک طالبعلم پر گولیاں چلائیں جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، پولیس میں کالی بھیڑوں…

2021ء: اُمید کی کرن اور نئے چیلنجز

2020ء ساری دنیا کے انسانوں کے لیے ایک مشکل ترین سال رہا۔ اس برس میں خطرناک وائرس کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا میں تیز رفتار تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ریاستیں اور معاشرے انتظامی وذہنی طور پہ تیار نہیں تھے۔ مگر بقاء کی…

مذہبی اقلیتوں کے خلاف منافرت پر مبنی رجحانات کی مقبولیت خطرناک ہے

گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈا داؤد شاہ کے گاؤں میں واقع ہندو برادری کی تاریخی سمادھی اور مندر کو مقامی افراد کے ایک ہجوم نے دھاوا بول کر منہدم کردیا۔ یہ اقدام مندر کی توسیع کے خلاف اٹھایا گیا جو پاکستان ہندو کونسل…