دینی خدمت کا غیر انسانی رویہ

ہمارے ہاں دین سے قلبی وابستگی رکھنے والوں کی کمی نہیں ۔بہت بڑی تعداد میں آج بھی لوگ دینی خدمت کے جذبے سے بہت سے کام کرتے ہیں۔دین ومذہب کے نام پر بھاری رقمیں خرچ کی جاتی ہیں۔مذہب کے نام پر ہونے والے کاموں اور فعالیتوں کے پیچھے ’’اہل خیر‘‘کا…

بابا گرو نانک: دل میں اُتر جانے والی شخصیت

ایک عرصہ پہلے جب میں نے بابا گرونانک کی شخصیت اور ان کے افکار کا مطالعہ شروع کیا تو مجھے یوں لگا جیسے ان کی شخصیت میرے دل میں اترتی چلی جارہی ہے۔ وہ ایک عظیم خدا پرست اور انسان دوست شخصیت تھے۔ ایک پاک دل اور پاک باز وجود، سچائی کا طالب اور…

مسئلہ کشمیر اور چین کا کردار

برصغیر پاک وہند کی تقسیم کے بعد سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اہم ترین مسائل میں سے شمار ہوتا ہے۔ اسے عام طور پر بھارت اور پاکستان کے مابین ایک مسئلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے بنیادی فریق خود کشمیری ہیں۔ تاہم چین…

علامہ اقبال بنام قائد

ان خطوط کے اہم نکات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ علامہ اقبال نے ان میں اسلام کے ثقافتی مسائل کی اہمیت، سیاسی جدوجہد میں عوامی امنگوں اور ضروریات کو پیش نظر رکھنے، اشتراکیت کے اسلام لیے خطرہ نہ ہونے کے باوجود اس سے استفادے کے…

عورتوں کو مسجد جانے سے کیوں روکا جاتا ہے؟

جب دین کو ایک انسانی تہذیب کے طور پر نہ دیکھا جائے تو پھر مذہبی کتابوں میں موجود عبارات میں سے انفرادی طور پر احکام و مسائل کے استنباط اور استخراج کا طریقہ رواج پا جاتا ہے۔ ہر شخص مختلف عبارتوں سے اپنے ذوق اور انداز فکر کے مطابق مفاہیم اخذ…

اجتماعی اجتہاد کی ضرورت اور علما کی لاتعلقی

اجتماعی اجتہاد کا موضوع ایک عرصے سے فقہی اور علمی مجالس کا عنوان بنا ہوا ہے؛ البتہ عملی لحاظ سے اس پر پیشرفت کم ہی دکھائی دیتی ہے اور زیادہ تر مسائل میں انفرادی فقہی آراء کی طرف عوام کو رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ بیشتر ریاستی قوانین ایسے ہیں…

مدارس کے اساتذہ: پہلو دار مشکلات

یوم استاد پر مدارس کے اساتذہ کو عموماً بھلا دیا گیا۔ پانچ اکتوبر کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم استاد منایا گیا۔ استاد کو روحانی باپ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر اس دن کا منایا جانا ظاہر کرتا ہے کہ پوری انسانیت کے نزدیک استاد کا مقام…

محرم الحرام کا ثقافتی تناظر

محرم الحرام کا ایک اہم اور اساسی پہلو تو مذہبی ہے دوسرا پہلو تاریخی ہے اور تیسرا ثقافتی ہے۔ اس مہینے میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اپنے رسولؐ کے پیارے نواسے حضرت امام حسینؑ کی سرزمین کربلا پر عظیم قربانی کی یاد طرح طرح سے مناتے ہیں۔ اس…

سیکولرزم: لادینیت یا غیر فرقہ واریت؟

سیکولرازم کے بارے میں نئے سرے سے سوچنے میں کیا حرج ہے؟ اگر مولانا مودودیؒ اور ان جیسے اکابر کے نزدیک سیکولرازم کا ایک معنی لادینیت ہے تو اس کے لیے دوسری تعبیر ’غیر فرقہ وارانہ نظام‘ بھی ہو سکتی ہے۔ سیکولرازم کو جب ہم مغربی تہذیب کے اس تناظر…

عالمگیریت کی طرف پیش رفت اور مذاہب کا مستقبل (آخری قسط)

گذشتہ دو قسطوں کے خلاصے کے طور پر یہ سطور پیش نظر رکھیے: اس سرزمین پر سب انسانوں کے ایک ہونے کا نظریہ نیا نہیں۔ دنیا میں بہت سے مصلح، مفکر، نبی، فلسفی اور سیاست دان ایسے آئے جنھوں نے انسان کو بحیثیت انسان دیکھا۔ بعض سیاستدان اور حکمران ساری…