احتساب عدالت کا محفوظ فیصلہ۔۔۔اعلان باقی ہے

جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس میں 3 جولائی کی شام حتمی دلائل کے اختتام پر فیصلہ محفوظ کرتے ہی رخصت پر چلے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ گھر سے ہی فیصلہ لکھ رہے ہیں۔ جمعرات 5 جولائی ان کی عدالت جانے کا اتفاق ہوا تووہاں  بندہ تھا نہ بندے کی ذات۔یہ…

پانامہ کیس: فیصلے کے دن کیا ہوگا؟

شریف خاندان پر ایک اور جمعہ کی آمد آمد ہے۔ جمعہ کے دن سنایا جانے والا فیصلہ شریف خاندان پر بھاری گزرتا  آرہا ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اس بار مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت کے سے استدعا کی کہ  کیوں نہ جمعہ کو فیصلہ سنانے کی قسم…

چیف جسٹس سے ایک تلخ سوال

شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک پہنچے۔ کچھ دیر بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ عدالت میں داخل ہوا اور شیخ رشید کو روسٹرم پر بلا کر راولپنڈی میں ایک زیر تکمیل منصوبے کی جلد تکمیل سے متعلق سماعت شروع…

پھانسی دے دیں یا جیل بھیجیں

آج 12 جون کو خلاف معمول نوازشریف پانچ منٹ تاخیرسے عدالت پہنچے۔ جب گھڑی کی سوئیاں 9:30 پر پہنچیں تو نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالتی اہلکار کو کہا جا کر جج کو بتائیں کہ سماعت کا وقت ہوگیا ہے اب عدالتی کارروائی شروع ہونی چاہیے۔…

کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں

Justice rushed is justice crushed یہ وہ پیغام تھا جو مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے حوالے سے ٹوئٹر پر47 لاکھ سے زائد فالورزکو دیا۔آج 11 جون کو نوازشریف کمرہ عدالت پہنچے تو سب سے پہلے اپنے اسٹاف سے کہا کہ ان کی گاڑی سے…

فوج سے کبھی پیسے نہیں لیے

نواز شریف نے 1990 میں ہونے والے  انتخابات سے متعلق اپنے حلفاً تحریر کیے گئے  بیان میں  یہ  دعویٰ کیا ہے کہ انہوں کبھی آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لیے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنا یہی موقف ایف آئی اے کے سامنے بھی دہرایا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی…

 نواز شریف کی چیف جسٹس پر تنقید

8 جون کا سورج بھی شدت کی عکاسی کررہا تھا۔ نواز شریف احتساب عدالت پیش ہوئے تو سابق فوجی آمر پرویز مشرف کا ذکر ان کی زبان پر تھا۔ ایک دن قبل سپریم کورٹ نے سنگین غداری کے باوجود مشرف کو الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی۔…

جج نے نواز شریف کو روک دیا

آج 7 جون کا سورج بھی شدید گرمی کی نوید لے کر سروں پر مسلط ہوا۔ جیسے جیسے درجہ حرارت شدت اختیار کرتا جارہا ہے لوڈشیڈنگ کا راج بھی عروج کی طرف گامزن نظر آتا ہے۔ سحری کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچنے پر سابق وزیر اعظم نواز…

قاضی نے موقف بدل لیا

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گذشتہ روز  عدالت میں پیش نہیں  ہوئے۔ ایک دن پہلے وہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے ساتھ ایک تلخ مکالمے کے بعد شدید غصے کی حالت میں کمرہ عدالت سے نکلے تھے۔ وکیل صفائی کے مطابق برتی جانے والی ناانصافیوں کے باوجود…

احتساب عدالت میں پارٹی سیکرٹریٹ

روایتی سفید شلوارقمیض اور کالے رنگ کی واسکوٹ میں ملبوس نواز شریف گذشتہ روز احتساب عدالت میں داخل ہوئے تو پارٹی رہنماؤں کی بھی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ  تھی۔ چہرے پر مسکراہٹ سے زیادہ سنجیدگی تھی جبکہ  لہجہ قدرے تلخ تھا۔ نسشت پر بیٹھتے ہی…