ہمارے مذہبی رویے تحقیق پر نہیں، بلکہ تاریخ پر استوار ہیں

پہلے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہیں، اور اس کا مقصد بلا کسی مسلکی رجحان پر زور دینے کے، صرف اور صرف یہ سمجھنا ہے  کہ بطور سماج بغیر کسی مسلکی و مذہبی تفریق کے، ہمارا مجموعی رویہ مذہب اور مذہب کے نام پہ پختہ ہوچکی ثقافت کے حوالے سے کیسا بن چکا…

ڈاکٹر عامر لیاقت تو چلے گئے لیکن کچھ سوال چھوڑ گئے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ روز 9 جُون 2022ء بروز جمعرات و فات پا گئے۔ تادمِ تحریر اُن کی وفات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ دنیا سے جانے والا اپنی یادیں چھوڑ جاتا ہے۔ یہی یادیں ہیں جن سے زندہ لوگ بہت کچھ کشید کرتے اور مرنے والے کی باتوں سے…

اخلاق اور دیانتداری، سیاسی تعصب کی نذر ہو رہے ہیں

ہماری ایک عزیزہ جو بیرون ملک رہتی ہیں اور پی ٹی آئی کی شدید حامی ہیں۔ وہ مجھے کچھ ماہ پہلے کثرت سے عمران خان کے حق میں پوسٹیں بھیجا کرتی تھیں۔ میں نے اُن سے اُن پوسٹوں کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا کہ اِن کی حقیقت کیا ہے؟ یہ کہاں سے آپ…

جعلی ویڈیوز کا پراپیگنڈہ اور سوشل میڈیا اخلاقیات

اگر کسی عالم ،سیاسی راہنما یا عام شخص سے دورانِ گفتگو کوئی ایسا جملہ سنیں جو اسلامی تعلیمات کے واضح خلاف ہو یا جو معروف کے خلاف ہو تو ان تینوں میں سے ایک وجہ خیال کی جاسکتی ہے، اول: سبقت لسانی یعنی وہ کہنا کچھ چاہ رہا تھا اور اُس کی زبان سے…

سوشل میڈیا سے ہم نے کیا کھویا ہے؟

سوشل میڈیا نے ہمارے لیے اہل حل و عقد اور اہل علم و دانش سے براہ راست رابطہ و استفادہ کرنا آسان کر دیا ہے۔ وہ لوگ جنہیں ہم اخبار، ٹی وی پہ پڑھتے دیکھتے تھے یا کبھی کبھی کسی سیمینار، کانفرنس اور پروگرام میں اُن سے ملتے تھے۔ اب وہ سوشل میڈیا…

عہد مغلیہ کا طرز معاشرت: ہم ویسے کے ویسے ہی رہے

صغیر میں مغلیہ خاندان کی تاریخ کے مطالعہ کے بعد ایک تاریخ کا طالب علم اس نتیجے پہ پہنچتا ہے کہ رعایا کے حقوق، باعزت روزگار، معیارِ زندگی اور  شخصی حقوق کے تحفظ، فراہمی اور استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پہ نہ تو کوئی ادارے قائم کئے گئے اور نہ…

پاکستانی نژاد خواتین کی جبری شادیاں اور قتل: اسباب کیا ہیں؟

پاکستان میں آئے روز خواتین کے قتل کے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں۔ عام طور پر انہیں ’غیرت کے نام پہ قتل‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ قتل ہونے والی خواتین میں پاکستانی اور پاکستانی نژاد دونوں طرح کی خواتین شامل ہیں۔ دو چار دن پہلے سپین پلٹ دو بہنوں…

مسلم گھرانے میں ہم جنس پرست اور ملحد کی پیدائش

انسانی زندگی میں بہت سے واقعات و حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔کئی ایسے واقعات ہوتے ہیں جن سے گزرتا کوئی اور ہے لیکن یاد آپ کو رہ جاتے ہیں جب کہ کئی واقعات و حادثات اپنے ساتھ بیتتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ آج سے تقریباًبائیس سال قبل ایک والد…

نصیحت نامہ۔۔۔نوجوانوں کے نام

گزشتہ دنوں مو لانا وحید الدین خان کے ہاتھ کا لکھا ہوا ایک نصیحت نامہ ملا ۔یہ نصیحت نامہ ایک عالمِ دین کے نام تھا۔اس نصیحت نامے کو یہاں نقل کرنے کا مقصد نوجوانوں کو اُن اہم باتوں کی طرف متوجہ کرنا مقصود ہے جو اہم باتیں زندگی کی دوڑدھوپ،سیاسی…

8 مارچ۔۔۔۔عورت مارچ

صاحبزادہ محمد امانت رسول ہر سال 8 مارچ عورتوں کے حقوق کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں کئی سالوں سے یہ دن منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سال اس دن پر کچھ خواتین کے ہاتھ ایسے بینرز اور پلے کارڈ دیکھے گئے جس کے بعد ہمارے ہاں اس کی حمایت و مخالفت…