پولیس کا ڈھانچہ تبدیل کیا جائے

802

ایف آئی آر کا اندراج پولیس کا فرض ہے ۔مگرعموماً دیکھا گیا ہے کہ پولیس سنگین جرائم میں بھی ایف آر درج نہیں کرتی ۔جس ایک مقصد حکام کو جرائم کی شرح کم دکھانا بھی مقصود ہوتا ہے ۔

ایف آئی آر کا اندراج پولیس کا فرض ہے ۔مگرعموماً دیکھا گیا ہے کہ پولیس سنگین جرائم میں بھی ایف آر درج نہیں کرتی ۔جس ایک مقصد حکام کو جرائم کی شرح کم دکھانا بھی مقصود ہوتا ہے ۔خیبر پختونخواہ پولیس نے اس سلسلے میں عوام کی کچھ تشفی کی جس میں سائلین کوفوراً ایف آئی آر کی کاپی دی جاتی ہے اس کے علاوہ وہاں پر آن لائن ایف آئی آر کا اندراج بھی روشناس کرا دیا گیا ہے ۔

پنجاب اور سندھ میں پولیس کی حالت دگرگوں ہے ۔افسران  سےپوچھیں تو وہ وسائل کا رونا روتے ہیں۔لیکن وہ اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ جوفورس موجود ہے کیا وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے ؟ پاکستان کا مخصوص دیہاتی کلچر جس میں لڑائی جھگڑے اور  تھانہ  کچہری معمول کی بات ہے اور اسی دیہاتی کلچر کی ایکسٹینشن کے طور پر پھیلتے ہوئے شہروں میں بھی وہی کلچر در آیا ہے ۔اسی لئے دیہات ہوں یا شہر پولیس با ثر افراد کی مددگار فورس کا روپ اختیار کر چکی ہے ۔عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

دہشت گردی کی ایک وجہ سماجی ناہمواریاں اور نا انصافی بھی ہے ۔جب لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے تو پھر وہ ایسے دلفریب بیانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں انہیں ریاست اور اس کےاداروں کے خلاف اکسایا جاتا ہے ۔پاکستانی معاشرے میں انصاف کے جنازے نے بھی یہاں پر بے گناہوں کی میتوں کے انبار لگا دیئے ہیں ۔ ہمارے حکمران ابھی تک روایتی سوچ کا شکار ہیں ۔اس لئے دہشت گردی کے  خلاف جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانے کے باوجود پولیس کے ادارے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کر سکے ۔ جو پولیس روایتی جرائم کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہو اس سے آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کا خاتمہ کر دے گی ۔پولیس میں مکمل اصلاحات کی ہی نہیں بلکہ  اس کا ڈھانچہ از سر نواستوار کرنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں کئی اداروں نے تحقیقاتی کام کیا ہوا ہے اور ان ممالک کے ماڈلز کو بھی اپنایا جا سکتا ہے جنہوں نے نو آبادیاتی دور کے بعد پولیس میں اصلاحات کی ہیں ۔

جب تک قوم میں تحفظ کا احساس بحال نہیں ہو گا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔اگر پولیس صرف امرا کے مفادات کے  تحفظ کے لئے رہ گئی ہے تو پھر آپ معاشرے میں شدت پسند بیانیوں کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے ۔

پولیس کو حوالے سےآپ کیا سوچتے ہیں ؟ نیچے کمنٹس میں اپنی  آرا درج کریں :

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...