پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹدیز کے زیرِ اہتمام ”مکالمہ پاکستان“ کا انعقاد 26جنوری کو ہوگا

217
اپنی نوعیت کے پہلے قومی سطح کے مکالمے کا انعقاد ہوٹل مارگہ اسلام آباد میں عمل میں لایا جائے گا۔
مکالماتی پروگرام سے مختلف قومی وسیاسی رہنما، صحافی، تجزیہ کار اور سابق سفیر خطاب کریں گے۔
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 26جنوری کو”مکالمہ پاکستان 2019“ کے عنوان سے قومی سطح کا پہلا مکالماتی پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے۔ ہوٹل مارگہ، اسلام آباد مین  منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملکی سیاست میں پارلیمانی کردار، مذہب وریاست کے باہمی تعلق، ہمسایوں سے تعلقات، شناخت اور قومی یکجہتی جیسے متنوع عنوانات زیرِ بحث لائے جائیں گے۔ اس مکالماتی نشست میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس،پیپلز پارٹی کے رہنماسابق سینیٹر فرحت اللہ بابر،اے این پی کے سابق سینیٹر افراسیاب خٹک،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر شیری رحمان، سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد، سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اورچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت مختلف سیاسی وسماجی رہنما، سفارتکار، سماجی ماہرین اور پارلیمنٹیرین شرکت کریں گے۔یہ مکالماتی  پروگرام پانچ مکالموں پر مشتمل ہو گا جن میں ریاست میں مذہب کے کرار، قومی سلامتی کے تصور، پارلیمانی بالادستی کے تصور، علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور شناخت اور قومی یکجہتی جیسے موضوعات پر بات کی جائے گی۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...