کیا انتخابات 2018 شفاف تھے ؟

1,077

پاکستان میں انتخابات سال 2018 کا مرحلہ بہت سی قربانیوں اور تکلیفوں کے بعد گزر گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ  نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں مبینہ  تکنیکی  خرابی کے سبب ملک بھر سےانتخابی حلقوں کے نتائج میں تاخیر ہوئی ہے ۔ انتخابات کے تقریباََ 30 گھنٹوں بعد بھی نتائج مکمل نہیں ہوئے۔ اب تک جاری ہوئے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تبدیلی اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان کے انتخابی نعرے کے ساتھ  ملک کی روایتی بڑی سیاسی جماعتوں کو  پہلی بار شکست دے چکی ہے ۔ جیتنے والی سیاسی جماعت کے چیئرمین عمران خان نے آج اپنی پریس کانفرنس میں اپنی ممکنہ وزارت عظمیٰ کا عندیہ دیتے ہوئے اپنا آئندہ لائحہ عمل  بیان کیا ہے جبکہ ہارنے والی سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے عام انتخابات پرقبل از وقت اور دوران انتخاب دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کل جماعتی کانفرنس  بلانے کا اعلان کیا ہے ۔  ایسی صورت میں جب کوئی بھی  سیاسی جماعت  کامل کامیابی  حاصل نہیں کر پائی ہارنے والی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی شفافیت کو مسترد کرنے کے اعلان سے بہت سے اندیشے جنم لے رہے ہیں ۔

اس موضوع پر اپنی رائے تحریر کیجئے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...