نوجوانوں میں شدت پسندی کیسے ختم کی جائے ؟

1,179

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی اور انصاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے نوجوان نسل کا استحصال ہو رہا ہے ۔دہشت گردی کی وجوہات کو ختم کیا جائے.

شدت پسندی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا کردار اس حوالے سے سب سے اہم موضوع ہے کہ شدت پسندوں کو قوت نوجوانوں کی شمولیت سے ہی مل رہی ہے ۔ اس موضوع پر پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کو  ایک سمینار ہوا جس میں پاکستان کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان اور اس شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔اس سمینار سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ناقص حکمرانی اور انصاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے نوجوان نسل کا استحصال ہو رہا ہے ۔دہشت گردی کی وجوہات کو ختم کیا جائے ۔جنرل قمر باجوہ نے بنیادی بات کی ہے یعنی دہشت گردی کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ناقص حکمرانی ہے ۔جب لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے تو معاشرے میں بے چینی بڑھتی ہے اور جب یہ بے چینی ان نوجوانوں کا رخ کرتی ہے جن کے ذہن میں بہت کچھ کرنے کی جستجو ہوتی ہے لیکن جب انہیں کوئی رستہ سجھائی نہیں دیتا تو وہ شدت پسندوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں ۔شدت پسند انہیں اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں ۔ اس لئے دہشت گردی کے خاتمے کو دیرپا حل یہ ہے کہ ان نوجوانوں کو بہتر ماحول ملے انہیں اپنے مستقبل کی ضمانت ملے ،لوگوں کو انصاف ملے ۔اس سب کے لئے اچھی حکمرانی ناگزیر ہے ۔

نوجوان نسل میں شدت پسندی کے خاتمے کے لئے چیف آف آرمی سٹاف کے خیالات پر آپ کی کیا رائے ہے اور آپ اس سلسلے میں مزید کیا تجاویز سوچتے ہیں اس حوالے سے اپنی رائے کمنٹس میں  درج کریں

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...