تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟
تجزیات، شمارہ ۱۰۰، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۳
سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم اور نئی منظرِ عام پر آنے والی کتابوں پر تبصرے بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔
سہ ماہی تجزیات کا نیا اور خصوصی شمارہ، شمارہ نمبر 100 (جولائی تا ستمبر 2023) شائع ہو کر منظرعام پر آگیا ہے۔ تجزیات کی مسلسل اور معیاری اشاعت کو پندرہ برس مکمل ہوچکے ہیں اور اس کا سواں شمارہ اس معیاری اشاعت کا ایک اہم سنگِ میل ہے ۔
تازہ شمارے کو اداریے سمیت آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے:
اداریہ ’کمزور سماج، کمزور ریاست‘ کے نام سے معنون ہے جس میں سماج میں موجود مختلف نوع کے ٹکراؤ اور ان کے ریاست پر پڑنے والے اثرات کا پاکستان کے تناظر میں عالمانہ طور جائزہ لیا گیا ہے۔
۱۰۰ویں شمارے کے موقع پر صفدر سیال نے تجزیات کا سفر کیسے شروع ہوا؟ کے عنوان سے ان مقاصد اور ضروریات پر نظر دوڑائی ہے جن کے پیشِ نظر پندرہ برس اس رسالے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
’فکرونظر‘ کے حصے میں چار مضامین شامل ہیں جن کے عنوان یہ ہیں:
- ‘اسلاموفوبیا اور سوشل میڈیا: چند نئے زاویے’ ازڈاکٹر محمد خالد مسعود
- ‘سماجی علوم کی اہمیت اور پاکستان میں ان کی صورتِ حال’ از ڈاکٹر سید جعفر احمد
- ‘مسلم تاریخ نویسی: تاریخی تناظر میں ایک جائزہ’ ازڈاکٹر نیک عالم راشد
- ‘شناخت اور خودی پر مشل فوکو اور ٹیلر کے تصورات: تجزیہ و تقابل’ از زبیر توروالی
’قومی منظرنامہ‘ کے حصے میں شامل مضامین یہ ہیں:
- ‘پاکستان کے جوہری ہتھیار: قومی آبرو یا اثاثہ’ از اے ایچ نیّر
- ‘دستور، دستوریت اور ہماری بقا ‘از ظفر اللہ خان
- ‘پاکستان کا موجودہ سیاسی منظرنامہ ‘از شہزادہ ذوالفقار
- ‘داردی لوگوں کی کہانی’ از پروفیسر ممتاز حسین
‘سماجیات’ کے تحت مضامین درجہ ذیل ہیں:
- ‘عشق بیچارہ اور عقلِ عیار’ از اسلم اعوان
- ‘پاکستانی سماج میں متصادم قدر کا مطالعہ’ از قاسم یعقوب
- ‘ترقی یافتہ اور مہذب ہونے کا مطلب کیا ہے؟’ از جمشید اقبال
اگلا حصہ ’آرٹ اور ادب‘ کا ہے جس میں دو مضامین شامل ہیں:
- ‘ڈی آرٹ’ از ڈاکٹر صلاح الدین درویش
- ‘غصہ، پیراڈاکس اور لسانی کھیل: “غصے کی نئی فصل” کا تجزیہ’ از عرفان حیدر
’عالمی منظرنامہ‘ کے ذیل میں دو مضامین شامل ہیں:
- ‘بھارت کی طاقت کا تجزیہ’ از ڈاکٹر ناظر محمود
- ‘شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کا قطر’ از عاطف ہاشمی
‘تحقیق و مشاورت’ میں نوجوانوں میں تنوع، اجتماعیت اور امن کے بیانیے کا فروغ’ کے عنوان سے پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کی طرف سے کراچی میں منعقدہ سیشن پر عمران مختار کی رپورٹ شامل ہے۔
آخر میں تبصرہ کتب میں ان تین کتابوں پر تبصرے شامل ہیں:
- ‘بڑی حویلی کی بیبیاں’/ذکیہ مشہدی (مرتبہ:انعام ندیم)
- ‘جانے پہچانے’/اخلاق احمدتبصرہ نگار: رفاقت حیات
- ‘صحافت کا واحد خرد مند -یاسر پیرزادہ’ تبصرہ نگار: محمد عامر رانا
تجزیات کا شمارہ منگوانے کے لیے ہمیں ای میل کریں: editor@tajziat.com
فیس بک پر تبصرے