Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»کالم»ہماری آگ میں جلتے کمزور طبقات
    کالم

    ہماری آگ میں جلتے کمزور طبقات

    محمد عامر راناBy محمد عامر رانامارچ 22, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read2 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جنہیں دنیا کے پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں بھی برے امیج کا سامنا ہے اور جس کے شہریوں پر ملک سے باہر جانے کے لئے ویزے کی کڑی شرائط عائد ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے تک سارک کے بعض ممالک نے ویزہ پابندیوں کونرم کیا تھا۔

    شدت پسندی کا عفریت عالم اسلام کی جان چھوڑ ہی نہیں رہا ۔سماجی و سیاسی ادارے ،مذہبی راہنما،سماجی امور کے ماہرین اور دانشور اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں لیکن یہ کاوشیں بار آور ثابت نہیں ہو رہیں۔شدت پسندی ،غیرت ،حمیت کو ا س حد تک قابو میں لا چکی ہے کہ اب یہ ایک دوسرے کے مترادفات بن کر رہ گئے ہیں ۔
    غیرت و حمیت قومی ہو، مذہبی ، سماجی یا خانگی معاملات سے متعلق ،یہ انصاف کے تقاضوں سے عاری ہوتی جا رہی ہے ۔شدت پسندی اور انتہا پسندی میں حدِ فاصل انصاف ہی کرتا ہے اور جب یہ حد گر جائے تو اس کا ظہور کہیں اجتماعی عدم برداشت سے ہوتا ہے ۔کہیں کچھ گروہ مذہبی اور مسلکی عصبیت کا نعرہ بلند کر کے عوام کے جذبات کو بر انگیختہ کرتے ہیں تو کہیں عسکری گروپ تشکیل پانے لگتے ہیں اور سب سے خوفناک رجحان جتھے بنا کر حملہ آور ہونا ہے ۔
    ظاہر ہے غصے اور اجتماعی تُنک مزاجی کا نزلہ ہمیشہ کمزور پر گرتا ہے ۔کمزور مسلکی و مذہبی اقلیتیں ،صنفی اور نسلی طبقات اس کا نشانہ بنتے ہیں اور جب دنیا اس پر سوال اٹھاتی ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ پوری دنیا ہمارے خلاف ہو گئی ہے ۔
    پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جنہیں دنیا کے پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں بھی برے امیج کا سامنا ہے اور جس کے شہریوں پر ملک سے باہر جانے کے لئے ویزے کی کڑی شرائط عائد ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے تک سارک کے بعض ممالک نے ویزہ پابندیوں کونرم کیا تھا۔ نیپال ،سری لنکا ،مالدیپ اور بھوٹان میں تمام سارک ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر مفت ویزہ کی سہولت دی گئی ۔لیکن یہ ممالک بھی آہستہ آہستہ پاکستان کے لئے یہ سہولت ختم کر رہے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی کمزور اقلیتیں اور مسالک کی شناخت کے حامل شہری ان ممالک میں پناہ لے رہے ہیں ۔ پہلے مغرب کے دروازے بند ہونے کے بعد ملائشیاء ، انڈونیشیاء اور خصوصاً تھائی لینڈ ایسے کمزور طبقات کی منزل بنے لیکن وہاں سختیوں کے بعد نیپال اور سری لنکا جیسے ممالک ان کی منزل ٹھہرے ۔اندرونِ سندھ سے ہندو پاکستانیوں کی بھارت نقل مکانی کی خبریں بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
    ا س مسئلے کا کیا حل ہے ؟ بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں لیکن کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی۔جذبات کا لاؤ بھڑک رہا ہے جس میں کمزور تو جل ہی رہے ہیں لیکن جھلس ہم خود ہی رہے ہیں ۔المیہ یہ ہے کہ جھلسنے کا احساس بھی ختم ہوتا جا رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمولانا طارق جمیل اور وینا ملک
    Next Article کیا اقبال اجتہاد کو امت کے لئے خطرہ سمجھتے تھے ؟
    محمد عامر رانا

    Related Posts

    جنگ مذاق نہیں

    اپریل 25, 2025

    امید کا ایک اور قطرہ

    اکتوبر 7, 2024

    پشتو اکیڈمی کوئٹہ ارتقا اور تنزل کے دو راہے پر

    ستمبر 17, 2024

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by