img Read More

وادئ سوات کی دو ضلعوں میں تقسیم

زبیر توروالی

ایک ایسے ملک میں جہاں اٹھارہ سالوں سے مردم شماری نہیں کی گئی ہو بڑا مشکل ہے کہ کونے میں پڑے کسی علاقے کی آبادی کو صحیح طور پر معلوم کیا جاسکے۔ تاہم چند آزاد ذرائع کے مطابق پاکستان کی آبادی دو سو ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبادی میں بڑھاؤ کی یہ شرح وادئ سوات (ضلع سوات) میں عموماً ذیادہ رہی ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے وقت سوات میں آبادی میں نمو کی شرح 3.37 فی صد رہی ہے جب سوات کی کل آبادی ساڑھے بارہ لاکھ سے کچھ ذیادہ تھی۔ لاہور میں مقیم ایک غیر سرکاری تنظیم ’پنجاب لوک سجّاگ ‘ کی کتاب ’سوات ‘ جو 2013 ء میں چھپی تھی کے مطابق سوات کی کل آبادی ساڑھے سترہ لاکھ تھی۔ ایک آن لائن معلوماتی ذریعے (Wikipedia) نے 2014ء کو سوات کی کل آبادی بائیس لاکھ تک بتائی ہے۔ اس اندازے کے مطابق سوات صوبہ خیبر پختون خوا میں آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا ضلع ہے۔ ضلع مردان کی آبادی سوات سے بس تھوڑی ہی ذیادہ ہیں۔

img Read More

کراچی آپریشن اورشہرمیں فعال طالبان گروہ

ضیاء الرحمٰن

ستمبر 2013 سے کراچی میں جاری آپریشن سے جہاں شہرمیں لسانی، سیاسی اورفرقہ واران بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ میں کافی حدتک کمی رونما ہوئی ہے، وہی شہرکی پختون آبادیوں میں فعال تحریک طالبان پاکستان کے مختلف دھڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے بھی شدت پسندوں کے نیٹ ورک کوکافی حد تک کمزورکردیاہے۔ خیبرپختونخواہ اورقبائلی علاقہ جات میں طالبان گروہوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد ہی شدت پسند کاروائیوں سے بچنے کے لئے فرارہوکر پاکستان کے مالیاتی مرکز کراچی آگئے تھے۔

img Read More

روزہ اور مختلف مذاہب میں اس کی روایت

طاہرعبداللہ

روزہ کوفارسی میں روزہ داری، عربی میں صوم، ہندی میں برت اورانگریزی میں فاسٹنگ کہتے ہیں۔ روزہ رکھنے کاحکم ربِ دوجہاں نے قرانِ مجید کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر۱۸۳(یاایھالذین امنواکتب علیکم الصیام کماکتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون) میں اِس طرح دیاہے کہ اے ایمان والو! آپ پرروزے فرض کردیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے والوں پرفرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگاربنو۔ یہ روزہ رکھنے کاحکم دوشعبان دوہجری یعنی ۲۸ جنوری ۶۲۴ کومدینہ میں نازل ہوا۔ رمضان المبارک وہ واحدمہینہ ہے جس کانام سورہ بقرہ کی آیت نمبر۱۸۵(شہررمضان الذی انزل فیہ القران) میں آیاہےجس میں خداوند قدوس فرماتے ہیں کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرانِ مجید نازل کیاگیا۔ کتاب مُستدرک الوسائل میں فرمانِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ رمضان گناہوں کوجلادینے والامہینہ ہے اور خداوندِعالم اِس ماہ میں اپنے بندوں کے گناہوں کوجلاکرراکھ کردیتاہےاوراُنہیں بخش دیتاہے۔ ماہِ رمضان عربی مہینوں کایہ نواں مہینہ ہے جوتمام مہینوں سے افضل ہے اوراِسی مہینے میں سب راتوں سے افضل رات شبِ قدربھی موجودہے جوہزارمہینوں (۸۳ سال اور۴ ماہ) سے بہترہے

img Read More

"مالکی یا موت"

وقار گیلانی

گزشتہ دنوں اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب اور لاہور پریس کلب کے باہرپنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی انتہائی زرخیز زمین پر واقع ملٹری فارمز کے مزارعین ایک بار پھر نوحہ کناں تھے ملٹری فارمز کے مزارعین اور کاشتکاروں کا زمین کی مالکی کا جھگڑا تقریباً 15سال پہلے شروع ہوا۔ جب آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس زمین سے انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ لیکن اس دفعہ تو مزارعین اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر سراپا احتجاج تھے ۔ ضلعی پولیس اور انتظامیہ نے 17اپریل کو جو کہ عالمی سطح پر چھوٹے کاشتکاروں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس روزمزارعین کو اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لئے کنونشن منعقد نہیں کرنے دیا ۔ بقول انتظامیہ وجہ دہشت گردی کا خطرہ تھی ۔ مزارعین کی تنظیم انجمن مزارعین پنجاب اس کنونشن کے سلسلہ میں اشتہار چھاپ چکی تھی۔چند ہزار کے قریب کسان خواتین و حضرات اس جلسہ میں شرکت کی بھرپور تیاری کر رہے تھے ۔ لیکن اس تیاری سے ایک دور وز پہلے ہی پولیس نے ان دیہات میں چھاپا مارا اور انجمن مزار عین پنجاب کے سیکرٹری مہم عبدالستار اور ان کے چند دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔ جس پر انجمن نے فیصلہ کیا کہ 17اپریل کو نہ صرف کنونشن منعقد ہو گا بلکہ احتجاج بھی درج کرایا جائے گا۔

img Read More

شمالی افغانستان میں زور پکڑتی شورش

صفدر سیال

افغان طالبان کی مرکزی شوریٰ نے12اپریل کو اپنے مرحوم امیر ملا عمر کے نام کی مناسبت سے”آپریشن عمری“ کے آغاز کا اعلان کیا۔اس اعلان کے بعد تقریباً دو دنوں کے اندر افغان میڈیا اور حکومتی ذرائع کے مطابق طالبان کے13 صوبوں میں درجنوں حملے کیے گئے۔طالبان کے آپریشن عمری کے رد عمل میں افغان وزارت داخلہ نے”آپریشن مشفق“ کا اعلان کیا۔

img Read More

ترقی سے نالاں بلوچ

سبوخ سید

چین نے اپنی معیشت اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے 2013 میں اپنی معاشی پالیسی کے 4 اہداف مقرر کئے ۔ ان اہداف میں ون بیلٹ ون روڈ کا قیام، آزادانہ تجارت کا فروغ، ایشیاء اور یورپ کے درمیان زمینی رابطوں میں اضافہ اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

img Read More

کیا واقعی بلوچ مزاحمت دم توڑ رہی ہے ؟

شہزادہ ذولفقار

ایک خاص حکمت عملی جس کے تحت علیحدگی پسندوں کا خاتمہ کرنا مقصودتھابلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے معلومات کی بنیاد پر آپریشن کو تیز کردیا تاکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پایاجاسکے ،گزشتہ ایک سال کے دوران 350سے زائد مبینہ دہشت گرد وں کو ہلاک اور 2ہزار سے زائد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،سیاسی مبصرین کے مطابق اس سخت ایکشن کا مقصد گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے سے وابستہ چائنیز کویہ باور کرانا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ مسلح جدوجہد کا خاتمہ کردیا گیا ہے اوراب ان کا کوئی وجود نہیں اور اب وہ اپناکام پرامن ماحول میں کرسکتے ہیں ۔

img Read More

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری ---کتنی حقیقت کتنا افسانہ

سجاد اظہر

مرحلہ وار بنائے جائیں گے مگر یہ بات صوبوں کی اشک شوئی کے لئے کافی نہیں تھی کیونکہ چین نے پاکستان کے تینوں روٹوں کے لئے پیسہ مختص نہیں کیا تھا ۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے 28مئی 2015ء کو ایک کل جماعتی کانفرنس بلائی اور اس میں "راہداری ایک مگر راستے کئی "کی پالیسی کا اعلان کیا ۔ساتھ ہی یہ یقین دہانی کروائی کہ مغربی راستہ ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل کی حتمی تاریخ 16 جولائی 2018ء مقرر کر دی ۔یہ چار رویہ سڑک ہو گی جس کو بوقت ضرورت چھ رویہ بھی کیا جا سکے گا ۔لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ مغربی روٹ کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا کیونکہ چین نے صرف ملتان سکھر موٹر وے کے لئے قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اس مہینے برہان ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جو مغربی روٹ کا سب سے اہم حصہ ہے ۔ڈاکٹر قیصر بنگالی نامور ماہر معیشت ہیں ،وہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے مشیر بھی رہے ہیں ۔راہداری سے متعلق اعلی ٰ سطحی اجلاسوں میں وہ شریک رہے ہیں جب ان سےہم نے سوال کیا کہ ابتدائی طور پر چین نے صرف لاہور کراچی موٹر وے منصوبے کو راہداری کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کے لئے فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب پاکستان کی سیاسی قیادت نے جس مغربی روٹ کو سب سے پہلے فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے فنڈنگ کہاں سے آئے گی؟ اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مغربی روٹ چونکہ سب سے مختصر راستہ ہے اس لئے اس کی فنڈنگ بھی چین ہی کررہا ہے ۔تاہم انھوں نے کہا کہ اس روٹ پر ہیوی ٹریفک چلے گی اور 22ویلر ٹرالر بھاری کنٹینروں سے لیس ہو کر گوادر سے خنجراب تک جائیں گے اگر روڈ کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق نہ ہوئی تو یہ چھ ماہ میں بیٹھ جائے گی ۔

img Read More

تاریخ ،سیاسی و سماجی ڈھانچہ اور سلگتے مسائل راولپنڈی اسلام آباد کے پھیلاؤ کے نئے اسلوب

سجاد اظہر

جب آبادی میں اضافہ ہوتا ہے تو جرائم بھی بڑھتے ہیں ۔اس کی سیدھی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آبادی کے تناسب سے وسائل نہیں بڑھتے ۔مگر ہمارے ہاں ایک وجہ اور بھی ہے اور وہ ہے اپنی آبادی کے بارے میں درست معلومات نہ ہونا ۔1998ء کے بعد گزشتہ سترہ سالوں سے مردم شماری ہی نہیں ہوئی اس لئے ہمیں یہ معلوم ہی نہیں کہ آبادی کتنی بڑھ چکی ہے ۔ پاکستان میں مختلف عمومی وجوہات کہ بنا پر دیہات سے شہروں کی جانب منتقلی اپنی جگہ لیکن گزشتہ چند سالوں میں مختلف تنازعات کی بنا پر اندرونی ہجرت بڑی تعداد میں ہوئی ہے ۔جس نے کئی شہروں کی حیئت ہی بدل ڈالی ہے اور وہ اپنی آبادی اور رقبے میں دوگنا سے بھی آگے نکل گئے ہیں انہی شہروں میں راولپنڈی اور اسلام آباد بھی ہیں جو آخری مردم شماری میں بھی پاکستان کا چوتھا بڑا میٹروپولیٹن علاقہ تھا مگر اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ تیسرے درجے پر فائز ہو چکا ہے ۔جس تیزی سے اس کی آبادی بڑھی اس کی مناسبت سے اس کا سیکورٹی ڈھانچہ نہیں بڑھا جس کی وجہ سے آج یہاں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے بلکہ کئی جرائم میں اوسط کے لحاظ سے یہ کراچی اور لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے ۔جڑواں شہروں میں امن و امان کی صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ یہ ان سارے مسائل کی جانب گامزن ہیں جنھوں نے ہنستے بستے کراچی کوآگ کا گولہ بنا دیا ہے ۔زیر نظر فیچر میں یہی جائزہ لیا گیا ہے جس کو پڑھنے کے بعد آپ کو معلوم ہو گا کہ یہاں نو گو ایریاز بھی بن چکے ہیں ، ٹارگٹ کلنگ بھی ہے ، بھتہ مافیا بھی پوری طرح سرگرم ہے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی عام ہیں ۔چوری ڈکیتی تو اب شمار میں ہی نہیں ،سٹریٹ کرائمز بھی اس حد تک ہیں کہ شہر کے بعض علاقوں میں شہری سر شام ہی گھروں میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان سب کے علاوہ شہر میں دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک ۔ یہ سب عوامل جڑواں شہروں میں کراچی جیسا منظر نامہ تخلیق کرنے کی جانب گامزن ہیں ۔(مدیر)

img Read More

میانمار (برما) میں روھنجیا مسلمانوں کا قضیّہ: خدشات و امکانات

پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز

برما میں مسلمانوں کی حالت زار آج کل میڈیا کا اہم موضوع ہے۔جب مفلوک الحال برمی مسلمانوں کی کشتیاں عالمی ساحلوں پر اپنے لئے جائے پناہ ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں۔تو ایسے میں ہر ایک کا دل لرز جاتا ہے۔برما کے مسلمانوں کا اصل مسئلہ کیا ہے،اس کا منظر نسلی ہے یا مذہبی،اور کیا کچھ کر کے کہ برمی مسلمان اس جبر و تشدد سے بچ سکتے ہیں۔ان سب پہلوؤں کا احاطہ قبلہ یاز نے اس مضمون میں کیا ہے۔اس کی خاصیت یہ ہے کہ مضمون نگار، برما کی حکومت کی دعوت پر 2013ء میں وہاں کے مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی دورہ بھی کر چکے ہیں۔جہاں انھوں نے انتہائی قریب سے اس مسئلے کا جائزہ لیا۔جس کا نچوڑ اس مضمون میں دیا گیا ہے۔(مدیر)

img Read More

آبی وسائل پر سیاست کے جلتے اور عوامی امیدوں کے بجھتے چراغ

اسلم اعوان

چشمہ لفٹ کینال بارے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے مابین ایم او یو سائن ہونے کے بعد عوامی سطح پہ کینال کی تعمیر کے مطالبات زور پکڑنے لگے،ڈیرہ اسماعیل خان کے بلدیاتی نمائندوں نے ضلع و تحاصیل کونسلوں کے مشترکہ اجلاس میں لفٹ کینال جیسے میگا پراجیکٹ کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور جواں سال ضلع ناظم عزیزاللہ علیزئی کی دعوت پہ جشن بہاراں کے موقعہ پہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لفٹ کینال کا اعلان کرنے کی حامی بھری تو ڈسٹرک گورنمنٹ نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی خاطر تشہیری پینافلکس آویزاں کر کے کینال منصوبہ کا اعزاز پانے کی ناکام کوشش کر ڈالی،شومئی