img Read More

افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والاخلیفہ عمرمنصور کون تھا ؟

سجاد اظہر

آرمی پبلک سکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائینڈ خلیفہ عمرمنصور افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ عالمی میڈیا نے اسے پاکستان کا سب سے” قابلِ نفرت شخص “قرار دیا تھا ۔ اس کا نام سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا تھا جب اس نے آرمی پبلک سکول پشاورپر حملے کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی تھی بلکہ ایک وڈیو بھی جاری کی تھی جس میں وہ ان سات دہشت گردوں کے درمیان کھڑانظر آتا ہے جنھوں نے پشاور میں خون کی ہولی کھیلی تھی ، اسی وڈیو میں اس نے مزید ایسے حملے کرنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔ اس وڈیو کے سامنے آنے کے چار روز بعد خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں ایک فضائی آپریشن میں خلیفہ عمر منصور کی ہلاکت کا دعوی ٰ بھی کیا گیا مگر وہ یہاں سے بچ نکلا ، اس حملے میں اس کا بھائی مصطفیٰ اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔

img Read More

آؤ پاکستان بنائیں": خرم ذکی کی زندگی کے اہم پہلو

ضیاء الرحمٰن

پچھلے سال ماہ فروری کے اوائل میں وزیراعلی ہاؤس کراچی کے قریب دودرجن کے لگ بھگ سماجی کارکن ،ضلع شکارپور میں ایک امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے( جس میں شیعہ مسلک کے تقریبا 65 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے)کے خلاف 36 گھنٹے تک پرامن احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے تھے ۔دھرنے کی سربراہی سماجی کارکنان جبران ناصر، خرم ذکی اورراؤخالدکررہے تھے جن کامطالبہ یہ تھاکہ سانحہ شکارپورکی ایف آئی آراہلسنت والجماعت (پاپندی سے قبل سپاہ صحابہ پاکستان) کے سربراہ کے خلاف درج کی جائے اورتنظیم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ حکومتی رہنماؤں کی اس یقین دہانی پرکہ پہلے مرحلے میں شہربھر سے اہلسنت والجماعت کی وال چاکنگ مٹائی اورجھنڈے اتارے جائیں گے، پردھرناختم کیاگیامگراہلسنت الجماعت کی جانب سے کشمیرڈے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کووزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب موڑنے کے اعلان پرسماجی کارکنوں کے اس گروپ نے دوبارہ دھرنا دینے کی کوشش کی جس پرپولیس نے 20 سماجی کارکنوں بشمول جبران ناصر، خرم ذکی اورراؤخالدکوچندگھنٹے کے لئے گرفتارکیاگیا۔

img Read More

لندن کا پہلا مسلمان مئیر صادق خان کون ہے ؟

سجاد اظہر

دریائے تھیمز کے کنارے پر 121ء میں رومیوں کی جانب سے بسایاجانے والا شہر لند ن ،جسے دنیا کےثقافتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے ۔ لندن یورپ کا سب سے بڑا میٹرو پولیٹن سٹی ہے ،جہاں 74 کھرب پتی اور 40 ہزار ارب پتی افراد رہائش پزیر ہیں ۔اسی لندن میں آج کا دن بھی تاریخ ساز بن گیا ہے جب اس کی تقریباً دو ہزار سالہ تاریخ میں پہلا مسلمان اور پہلا اقلیتی شخص صادق خان اس کا مئیر منتخب ہو گیا ہے ۔وہ شہر جس کا بجٹ پورے پاکستان کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے پندرہ گنا زیادہ ہے ۔

img Read More

خوف و دہشت کی علامت چھوٹو گروپ کی کہانی

سجاد اظہر

رحیم یار خان اور راجن پور میں پولیس کو 48 مقدمات میں مطلوب خوف ودہشت کی علامت ڈکیت غلام رسول عرف چھوٹو کون ہے ؟اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے ۔ جس نے کچے کے علاقے میں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے ۔پنجاب اور سندھ میں ڈکیت گروہوں کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔ایک وقت میں یہ متوازی حکومت بھی چلاتے رہے ہیں ۔ان کی سرپرستی علاقے کے با اثر زمیندار ،منشیات اور اسلحہ کے سمگلر کرتے ہیں ۔ضلع راجن پور صوبہ پنجاب کا دور افتادہ اور آخری ضلع ہے جو صوبہ سندھ کے آخری ضلع کشمور سے محلقہ ہے ۔دریائے سندھ کے مشرقی جانب کے وسیع و عریض علاقے کو کچے کا علاقہ کہا جاتا ہے۔ جبکہ اس کے مغرب کی جانب کوہ سلیمان کا طویل پہاڑی سلسلہ ہے جس کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے شامل ہیں ۔یہاں جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں عرصے سے موجود ہیں جو پنجاب کے میدانی علاقوں میں آ کر لوٹ مار کر کے بحفاظت واپس چلے جاتے ہیں۔

img Read More

سنی تحریک ، انتہا پسندی کے راستے پر

ضیاء الرحمٰن

کراچی میں رینجرزکی سربراہی میں جاری آپریشن سے کمزورہونے والی سنی تحریک ممتازقادری کے حق میں اسلام آباد ڈی چوک میں چاردن تک کامیاب دھرنا دینے کے بعد پاکستان کی سطح پر بریلوی مکتبہ فکرکی ایک پرتشدد سیاسی جماعت بن کرابھری ہے جو ساتھ ہی ساتھ جارحانہ سوچ رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کواپنی طرف راغب کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔