working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
 
Bookmark and Share
10 April 2015
تاریخ اشاعت

 عدم تحفظ کی بنیاد پر بنے والی آبادیاں

از طرف مدیر


ایک نئی ابتدا

ایک وقفے کے بعد تجزیات آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔قارئین اس وقفے کی وجہ جانتے ہی ہوں گے ۔مستقل قارئین کو تو آگاہ بھی کر دیا گیا تھا کہ مالی مسائل کے باعث اس کی ماہانہ اشاعت کو بر قرار رکھنا مشکل ہو رہا تھا ۔اب ’’تجزیات‘‘ایک سہ ماہی مجلے کی صورت شائع ہو گا ۔کوشش تو ہو گی کہ سابق روایات اور معیار کو برقرار رکھا جائے ۔لیکن اس وقفے کے دوران مو ضوعات میں تنوع بھی پیدا ہو گیا ہے۔ ضروری ہے کہ اس تنوع کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔کیونکہ ان موضوعات نے علمی ، فکری اور پالیسی سازی کے محاذ پر نئے چیلنج کھڑے کئے ہیں ۔پرانے موضوعات میں بھی وسعت پیدا ہوئی ہے ۔اگر غور سے دیکھا جائے تو گزشتہ تین سال کا پاکستان ،نو گیارہ کے پاکستان سے مختلف ہوتا جا رہا ہے ۔علمی اور فکری سطح پر جو ایک ہیجان کی کیفیت تھی اس کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے اور موضوعات کی تفہیم میں نسبتاً گہرائی پیدا ہو رہی ہے ۔

مذہبی ادارہ جاتی مسائل میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں اور علمائے کرام سماجی مسائل میں بھی سرگرم ہو رہے ہیں ۔اس بدلتے ہوئے ماحول میں تجزیات کو شش کرے گا کہ بحث اور مکالمے میں وسعت اور علمی و فکری مسائل کے متوازن نقطۂ نظر میں اپنا کردار ادا کرتا رہے ۔