working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

فرحان یوسف،سیالکوٹ
مکرمی جناب مدیر تجزیات

السلام علیکم
جون میں تجزیات کا شمارہ پڑھنے کو ملا تو اس نے مجھے لیٹر لکھنے پر مجبور کر دیا۔ تجزیات اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں موجودہ صورت حال کو زیر بحث لایا جاتا ہے اور قارئین کی رہنمائی کی جاتی ہے۔جون کے شمارے میں حسن عباس صاحب کا مضمون ''پاکستانی پولیس میں اصلاحات کی ضرورت'' قابل تعریف ہے۔ موجودہ دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ان واقعات میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور سیکیورٹی اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور پولیس ان واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کے وہ پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی اچھی تربیت کے لئے اقدامات کرے تاکہ دہشت گردی کی تشویش ناک صورتِ حال پر قابو پایا جا سکے۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال میں اس طرح کے مجلے کی ضرورت تھی۔ میری دُعا ہے کہ یہ مجلہ ہمیشہ ترقی کی رہ پر گامزن رہے تاکہ قارئین اس سے بھر پور استفادہ کر سکیں۔