working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

غلام علی, اسلام آباد
مکرمی جناب ایڈیٹر صاحب تجزیات

السلام علیکم ۔
تجزیات کا ایک شمارہ پڑھنے کو ملا انتہائی خوشی ہوئی جوں ہی رسالہ پڑھنے کو ملا آپ کو خط لکھنے بیٹھ گیا ہوں اُمید ہے کہ آپ میری اس خط کو شامل اشاعت فرمائیں گے۔ ملک کے انتہائی شمال میں واقع گلگت بلتستان کے طلباء اس وقت گوناگوں مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔ ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے یہاں کے طلباء کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں پچھلے ایک سال سے کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی کیٹیگریز بنا کر یہاں کے طلباء کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔کیٹیگری کے مطابق گلگت بلتستان کے طلبا کو آخری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے غریب طلباء کو داخلہ نہیں مل رہی ہے۔ لہٰذا تجزیات کی وساطت سے میں صدر مملکت جناب آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور خاص کر کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گلگت بلتستان کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کے طلباء کے لیے یونیورسٹی ہٰذا میں خصوصی کوٹہ مختص کریں تاکہ یہاں کے طلباء کے اندر پائی جانے والی مایوسیاں ختم ہو سکیں۔