working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

ایس ۔ اے بلتستانی راولپنڈی
مکرمی ایڈیٹر صاحب!

تجزیات کا اپریل کا شمارہ نظروں سے گزرا ۔ انتہائی اہم ایشوز پر آپ نے قلم اُٹھایا ہے جو کہ نہایت قابل تحسین ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجزیات کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ اس سلسلے میں میں آپ کی توجہ ایک انتہائی اہم علاقہ گلگت بلتستان کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آزادی کے ساٹھ سال گزارنے کے باجود یہاںکے باسی بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ بد قسمتی سے یہ علاقہ ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے نظروں سے ہمیشہ اوجھل رہا ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ آئندہ شمارے میں اس بدقسمت علاقے کے مسائل کے حوالے سے بھی مضامین شائع کریں آپ کا بہت شکریہ۔