working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

سلمان ابراہیم ، چارسدہ
مکرمی ایڈیٹر!

تجزیات ماہ مارچ کا شمارہ نظروں سے گذرا۔ بہت خیال افروز تجزیئوں سے بھرپور تھا۔ بالخصوص چشم عالم میں پیٹر برگن کا مضمون ''پشتون ، طالبان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں'' پڑھ کر کچھ نئے انکشافات ہوئے۔ آپ نے اس کی تلخیص ہی شائع کی ہے اور ساتھ ہی واشنگٹن پوٹ کا صفحہ بھی شائع کردیا تاکہ قارئین کو صحیح صورتحال سمجھنے میں مدد مل سکے۔ میں بطور ایک عام آدمی کے سمجھتا ہوں کہ مغرب، پاکستان اور افغانستان کو لسانی و نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اس لیے آج جب ان کی حکمت عملی افغانستان میںناکام ہوگئی تو وہ اس طرح کے شوشے چھوڑ رہے ہیں۔ پیٹر برگن کا جائزہ واشنگٹن میں بیٹھ کر لکھا گیا ۔ انہیں زمینی حقائق کا علم نہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی دانشوروں کو اس کا جواب دینا چاہئے۔