ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ہلاکتیں

942

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں جمعے کو ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے گئے۔

حکام کے مطابق جس وقت بھگدڑ مچی تو اس وقت بڑی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے اور تیز بارش بھی ہو رہی تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممبئی ریلوے اسٹیشن کو ملانے کے لیے پیدل چلنے والے پل پر ہجوم تھا کہ اس دوران رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

بھارت میں ریل کا ایک بڑا نظام ہے اور صرف ممبئی میں مقامی ریل گاڑیوں کے نظام ذریعے لگ بھگ دو کروڑ افراد کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں۔
ماضی میں بھارت میں ریلوے اسٹیشنوں پر بھگدڑ مچنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...