ڈیورنڈ لائن کی قانونی حیثیت

407

جب بھی پاک افغان تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں، ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ تیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کا میزبان، پاکستان ہزاروں افغانیوں کو روازنہ داخل ہوتے دیکھتا ہے، بنیادی طورپر طورخم اور چمن چوکیوں اور بے ضابطہ داخلی راستوں کے ذریعے بھی۔ تصورات کے برعکس ڈیورنڈلائن معاہدہ 1893ء، افغانستان پر ایک الگ تھلگ تاریخی معمول سے ہٹ کر برطانوی راج کی طرف سے زبردستی عائد نہیں تھا۔ واقعات کا ایک تسلسل، جن میں انگریز افغان جنگوں، فارورڈ پالیسی، روس کی وسطی ایشیاء کی طرف پیش قدمی اور ایرانی سرحدوں کی تقسیم، یہ گریٹ گیم کے کچھ واقعات ہیں۔ ڈیورنڈ لائن معاہدے سے بہت سی داستانیں جڑی ہیں جیسا کہ اس کا سوسال تک قابلِ قبول ہونا، مزید کہ اس پر دباؤ کے تحت دستخط ہوئے تھے اور یہ پاکستان کے لیے قابلِ اطلاق نہیں ہے۔

1873ء میں برطانیہ نے روس سے بدخشان او روخان سے متعلق جواب طلب کیا۔ اَٹھارہ سو اَٹھاسی میں روسو اینگلو مشترکہ سرحدی کمیشن نے روس افغان سرحد تیار کی تھی۔ روس کی پیش قدمی پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی تھی، برطانیہ نے روس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ وہ ایران کے ساتھ سرحد کی تقسیم کرے، برطانیہ نے ان کی تجاویزات کو قبول کیا اور اَٹھارہ سو تراسی کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اب روس کی باری تھی کہ برطانیہ افغانستان کے جنوبی علاقے تقسیم کرے۔روس برطانیہ کی خواہشات اور اپنے شمال مغرب میں توسیع کے ارداے پر شک میں مبتلا تھا۔

امیر عبدالرحمن نے اَٹھارہ سو اَٹھاسی میں وائسرائے آف انڈیا، لارڈ ڈفرن کو خط لکھا، ہند افغان سرحد کو حل کرنے کے لیے کابل کے مشن کی درخواست کی۔ اَٹھارہ سو ترانوے کو راولپنڈی میں امیر عبدالرحمن اور مرٹمر ڈیورنڈ کے مابین طویل مذاکرات کے بعد ڈیورنڈ لائن پر دستخط ہوگئے۔
یہ ذکر کرنا ضرور ی ہے کہ 1878ء میں برطانیہ نے افغانستا ن پر حملہ کر دیا اور ایک سال بعد اُن کی خود مختاری چھین کر اُنہیں Gand173amak معاہدے پر مجبور کر دیا۔ افغانستان اپنے غیر ملکی تعلقات برطانیہ کی خواہش کے مطابق بناتا تھا۔ ڈیورنڈلائن افغانستان اور برطانیہ کی اَسی سالہ جنگوں، سفارتکاری، فتوحات اور تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جو 1809ء میں الفسٹون مشن کے پشاور آنے سے شروع ہوئیں۔ ڈیورنڈلائن معاہدے پر دستخط کرنے سے افغانستان کو گولہ بارود خریدنے اور درآمد کرنے کی اجازت ملی اور امیر کی سبسڈی میں تین گنا اضافہ ہوگیا تھا۔

ڈیورنڈلائن معاہدے میں کہیں بھی سو سالہ مدت کا ذکر نہیں ہے۔ یہ ایک وقت کی کارروائی نہیں تھی؛ اس میکانزم کے مطابق، فعال سرحد کی تقسیم اُنیس سو آٹھ اور اس کے بعد تک جاری رہے گی۔

بہت سے افغانی اور کچھ بھارتی لکھاری یہ بحث کرتے ہیں کہ ڈیورنڈلائن کا معاہدہ برطانیہ کے ساتھ ہوا تھا، پاکستان کے ساتھ نہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُس معاہدے پر دستخط امیر نے اپنی ذاتی حیثیت میں کیے تھے، اس لیے یہ دوملکوں کے مابین نہیں تھا۔ وہ انیس سو اکیس کے افغان معاہدے کا حوالہ دیتے ہیں، جو کہتا ہے کہ اس کے صوبے تین سال کے لیے فوج کے زیرِ اثر رہیں گے۔

ان اعتراضات کا جائزہ ظاہر کرتا ہے، جیساکہ برطانیہ نے Gandamak معاہدے کے تحت افغانستان کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیاتھا، بہرحال ڈیورنڈ لائن معاہدہ پر عبدالرحمن نے افغان حکومت کے سربراہ کے طور پر دستخط کیے تھے۔ 1905ء میں امیر حبیب اللہ نے اس کی توثیق کی تھی اور افغانستان کی آزادی برطانیہ نے تسلیم کر لی تھی۔ اُنیس سو اُنیس کا امن معاہدہ واضح طور پر اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عبدالرحمن نے بھار ت افغان سرحد قبول کر لی تھی، انیس سو اکیس کے معاہدے کا مرکزی نقطہ اچھے تعلقات بنانا اور تجارتی مراعات تھیں، جن سے افغانستان ابھی تک، افغان پاکستان آمدروفت اور تجارت کے دوہزار دس کے معاہدے کی شکل میں لطف اندوز ہو رہا ہے۔ کابل کے اس پر دستخط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈیورنڈ لائن ایک بین الاقوامی سرحد ہے۔

ڈیورنڈلائن ایک آزاد معاہدہ ہے جس کی توثیق افغان حکومتوں نے مسلسل 1905ء، 1919ء اور 1921ء میں کی۔ شاہ ولی خان نے افغان سفارت کی حیثیت سے اُنیس سو تیس میں لندن، اُنیس سو اکیس کے معاہدہ کا اعادہ کیا۔ اس طرح کے دوطرفہ معاہدے یک طرفہ طور پر منسوخ نہیں کیے جاسکتے۔

پاکستان مفادات کے حوالے سے برطانوی راج کا جانشین ہے۔ اور ریاستوں کی جانشینی کے معاہدوں سے متعلقہ ویانا کنونشن میں بھی یہی اصول درج ہے جو علی الاعلان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اس قسم کے معاہدوں کے ذریعے ریاستوں کی جانشینی بین الاقوامی حدوں پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ بشمول ان حقوق فرائق کے جو اس قسم کی ریاستوں سے متعلقہ ہیں۔

اسی طرح آئی سی جے بین الاقوامی سرحدوں کو محفوظ کرنے کے اصولوں کو برقرار رکھتی ہے۔ نوآبادیاتی طاقتوں کے مابین یا بین الاقوامی سرحدوں کی وضاحت کے ساتھ دوطرفہ معاہدے آزاد ریاستوں کے جانشین سے پاس شدہ ہوتے ہیں۔ پاک ایران سرحد جو دونوں ملکوں نے قبول کی، وہ بھی برطانیہ نے ہی بنائی تھی۔ اگر ہم اس کے برعکس قبول کرتے ہیں اورنوآبادیاتی حکومتوں کی بنائی گئی سرحدوں کو دوبارہ سے کھولتے ہیں، تقریباً دنیا کا پورا سیاسی نقشہ پھر سے بناناپڑے گا۔ ڈیورنڈلائن معاہدہ اور بعدازاں معاہدوں کے نتیجے میں افغانستان آزاد قوم کے طور پر سامنے آیا اور پاکستان کی طرف سے آمدورفت اور تجارت کی مراعات دی گئیں۔

یہ درست ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے ، سختی سے بات کی جائے تو وہ برطانوی راج کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ محدود حکمرانی کے حوالے شاہانہ ریاستیں اور قبائلی علاقے چودہ اگست انیس سوسینتالیس کو غلطی پر تھیں۔یہ ریاستیں اور علاقے رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوگئیں۔ قبائلی منتخب نمائندے ہمارا آئین بنانے والے ہیں ۔یہاں متنازع اور غیر حدبندی سرحدی علاقوں کے مابین فرق کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈیورنڈ لائن معاہدے میں حد بندی کے لیے میکانزم پہلے سے موجود ہے ؛ جب کہ کچھ حصوں کی ابھی تک حد بندی نہیں کی گئی، اُن میں سے شاید ہی کوئی متنازع قرار دیا گیا ہے۔ یہ غیر حد بندی علاقوں کے حل کے لیے واضح میکانزم بھی مہیا کرتا ہے ۔جو اپنے دستخطوں کے ساتھ بلندی پر چلا گیا۔اور بعد والے معاہدے ایک مشترکہ کمیشن کے ذریعے ڈیورنڈلائن کو بہت زیادہ ممکنہ درستی کے نقشے پر دکھایا گیا۔

بہ شکریہ ڈان: ترجمہ احمد اعجاز

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...